اقتدار میں آ کر ایسا احتساب کریں گے کہ دنیا دیکھے گی:نائب صدر ن لیگ مریم نواز

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جسٹس شوکت عزیز

صدیقی کیس ایک جج کا معاملہ نہیں ،آج یہ کٹہرے میں کھڑا ہے کل کیس سننے والے جج بھی کٹہرے میں کھڑے ہو سکتے ہیں ،یہ بہت الارمنگ بات ہے عدلیہ کو سمجھنا چاہیے ،معاملے کی آزادانہ ،صاف و شفاف انکوائری ہونی چاہیے ۔
یہ بات انہوں نے گزشتہ روز بدھ کواسلام آباد ہائی کورٹ مےں مےڈےا سے گفتگو میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا بتارہا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے اپنے ہوائی اڈے امریکہ کو دے دیئے ہیں،مسلم لیگن اس کی سخت مخالفت کرے گی اور ہر فورم پر آٰواز اٹھائی جائے گی۔ ،پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں رہی اس پر سوال و جواب نہیں ہونے چاہئیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اصل چیئرمین نیب ہیں جس کو چاہیے عہدے دے اور جس کو چاہیے عہدے سے ہٹا دے،اداروں میں کیسے مداخلت کی جاتی ہے اور کیسے اپنے سیاسی مخالفین کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے اس حوالے سے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کا بیان موجود ہے ۔
مرےم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی اےم جماعتوں مےں کوئی اختلاف نہےں سب جماعتےں اےک پےچ پر ہےں ، پی ڈی اےم مےں شامل جماعتوں کا وہی نظرےہ اور موقف ہے جو ن لےگ کے قائد مےاں نواز شرےف کا ہے۔ اےک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پےپلزپارٹی اب پی ڈی اےم کا حصہ نہےں ہے اور مےرا خےال ہے کہ نہ ہی اس معاملے پر کوئی ڈسکشن کرنی چاہے۔