
اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) وفاقی وزیر اسد عمر کی قیادت میں این سی او سی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ فورم کو کراچی میں
وباءکی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا گیا، صحت کے نظام پر دباو¿ ،ایس او پیز کی خلاف ورزیوں اور ویکسی نیشن کی اشد ضرورت پہ زور دیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا این سی او سی اور سندھ حکومت وباءکی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جو اب تک کی بلند ترین سطح پرہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کراچی میں وباءکی شرح 26.32فیصد اور انتہائی نگہداشت میں موجود مریضوں کی تعداد 980 تک پہنچ چکی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا این سی او سی نے سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی توثیق کر دی اور اس سلسلے میں وفاق کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
جلاس کو بتایا گیا این سی او سی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی SOPکے نفاذ میں بروقت معاونت، موجودہ طبی سہولیات کی بہتری، آکسیجن کی بروقت فراہمی اور ویکسین کی مسلسل فراہمی جیسے اقدامات شامل ہیں ۔














