پیٹرول پمپس کے ساتھ مذاکرات طے پاگئے، پمپس کھلے رہیں گے،وزارت پٹرولیم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی پٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے پٹرول پمپ ڈیلرز کے مارجن

بڑھانے کےلئے کیس اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) بھجوا دیا گیا ہے۔آ ج (جمعرات کو) ملک بھر میں پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے پیٹرول پمپس کے ساتھ مذاکرات طے پاگئےہیں۔

 آئل مارکیٹنگ کمپنیز اورڈیلرز کے مارجن میں مناسب اضافے کےلئے وزارت کوشاں ہے وزارت پٹرولیم کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے زریعے سے دس روز میں فیصلے کا امکان ہے آج ملک بھر میں تمام پی ایس او، شیل، ٹوٹل اور دیگر کمپنیوں کے اپنے پٹرول پمپ کھلے رہیں گے

ئل سپلائی میں مستعدی کےلئے ٹینکروں کو روانہ کردیا گیا ہے ۔وزارت پٹرولیم کے مطابق آئل سیکٹر کی مختلف تنظیموں نے وزارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ہے عوام کو کوئی فکر کرنے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔