پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26نومبر سے شروع ہو گا

چٹاگانگ (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 نومبر سے ظہور احمد

چوہدری سٹیڈیم چٹاگانگ بنگلہ میں شروع ہو گا۔
پاکستانی ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی ،جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔
قومی ٹیم اس سے قبل بنگلہ دیش کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں بنگلہ دیش کو وائٹ واش کر چکی ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 سے 8 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔