پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 7 مئی سے ہوگا

ہرارے(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا

دوسرا اور آخری ٹیسٹ سات سے گیارہ مئی تک ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو بآسانی اننگز اور 116 رنز سے شکست دی تھی۔