سعودیہ سے اسٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک،فوٹو فائل ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنی اسٹریٹیجک

شراکت داری کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے جبکہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاکستان اورسعودی عرب کے مابین مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیاجس دوران دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس دوران کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین، دہائیوں پر محیط، دیرینہ اور گہرے، برادرانہ مراسم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنی اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔