توہین رسالت قانون پرسمجھوتہ نہیں ہو گا، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسیاں )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پاکستان

یورپی یونین کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے تیار ہے لیکن توہین رسالت ﷺ قانون پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی صورتحال پر غور کیلئے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس اور یورپی یونین کی قرارداد کا معاملہ زیر غور آیا۔ قرارداد میں اٹھائے گئے نکات کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ حکومت نے یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبری گمشدگی اور صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کے قوانین پارلیمنٹ میں لانے پر اتفاق ہوا۔
اجلاس میں آزادی اظہار کے قوانین بھی جلد پارلیمنٹ میں لانے پر اتفاق ہوا ۔ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔ جی ایس پی اسٹیٹس کا توہین رسالتﷺ قوانین سے تعلق نہیں۔
وزیراعظم نے کہا الیکشن میں دھاندلی کسی ایک سیاسی جماعت کا مسلئہ نہیں، پاکستان کا مستقبل جمہوریت اور آئین کی بالادستی سے وابستہ ہے اور شفاف انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں،انتخابی عمل پر قوم کا اعتماد بحال کریں گے، وزیراعظم نے کہا ماضی میں انتخابات کو شفاف بنانے پر کوئی ٹھوس کام نہیں ہوا۔