سفرا سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر من لیگ کی تنقید حیران کن ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد ( ویب ڈیسک،فوٹو فائل) وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے

کہا ہے کہ سفرا سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر مسلم لیگ (ن) کی تنقید باعث حیرانی ہے، واقعات کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان کو بیان دینا پڑا،اگرہمارا وزیراعظم کمزور پاکستانیوں کیساتھ کھڑا نہیں ہوسکتا تو ہمیں حکومت میں رہنے کا حق نہیں حلقہ اےن اے 249 میں معاملہ دوبارہ گنتی کا نہیں بلکہ دوبارہ الیکشن کا ہے۔
اسلام آبادمیں مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دےتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک وزیر اعظم اشرافیہ کے مقابلے میں مزدوروں کے ساتھ کھڑا ہے اور یہ ہی ہمارا منشور ہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا خیال ہے کہ وزیر اعظم کو مزدوروں کی بات نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اس سے عالمی سطح پر سبکی ہوئی ہے۔فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ واقعات کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان کو بیان دینا پڑا، ایک سفارتخانے کےخلاف تحقیقات ہورہی ہیں۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی خاتون کے دوران ملازمت متعدد مرتبہ ریپ کیا گیا اور جب وہ سفارتخانے مدد کے لیے پہنچی تو عملے کے رکن نے کہا کہ تمہاری متعدد مرتبہ طلاق ہوئی ہیں کیونکہ تمہیں پولیس کے حوالے کردوں۔فواد چوہدری نے بتایا کہ وہ خاتون اس قدر خوفزدہ ہوئی کہ واپس اسی گھرمیں چلی گئی جہاں اس کے ساتھ ریپ ہوا تھا اس رویے پر وزیر اعظم بات نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟۔
فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کو مخاطب کرکے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق اور انتخابی اصلاحات کے خلاف ہیں تو بتائیں کہ آخر آپ کی سیاست کیا ہے؟انہوں نے کہا کہ وبا کے دوران سیکڑوں پاکستانیوں کی ملک واپس کے عمل میں سفرا کا کردار قائل تحسین ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے خود تعریف کی ہے۔