شہباز شریف کا نام سیاسی دشمنی کی وجہ سے بلیک لسٹ تھا ، مریم اورنگزیب

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ

شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر نہیں بلکہ عمران خان کی سیاسی دشمنی کی وجہ سے بلیک لسٹ میں تھا ، شہبازشریف کے سفری طرز عمل کو دیکھتے ہوئے عدالت نے ایک بار سفر کی اجازت دی ہے، ۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہو ئے انہو ںنے کہا کہ شہبازشریف کا نام کبھی بھی ای سی ایل پر نہیں تھا عمران صاحب نے بلیک لسٹ میں سیاسی مخالفین کے نام شامل کرائے سیاسی انتقام کی بناءپر شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیاگیا حکومت کی جانب سے شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنا غیرقانونی تھا بلیک لسٹ میں شہبازشریف کا نام عمران صاحب کے غیرقانونی حکم پر شامل ہوا تھا ۔
انہو ںنے مزید کہا کہ اربوں کی منی لانڈرنگ کے الزام کنٹینر پر ہی رہ گئے ہیں کسی عدالت میں ثابت نہیں ہوئے فارن فنڈنگ کیس عمران صاحب کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے اپویشن کو جیلوں میں اور بلیک لسٹ میں ڈالنے مقصود ہے جس کی بڑی وجہ عمران خان کی بوسیدہ اور ناکام سیاست کے مفاد وابستہ ہیں۔