ظالم لوگ مسلط ہیں، اپنی غفلت اور نااہلی قبول کرنے کو تیار نہیں:مریم نواز

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگن کی نائب صدر مریم نواز نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں افسوس کا اظہارکرتے ہو ئے کہا

کہ کیسے ظالم اور بے حس لوگ پاکستان پر مسلط ہیں جو تین سال میں آٹھ بڑے ٹرین حادثات کے بعد بھی اپنی مجرمانہ غفلت اور نااہلی قبول کرنے کو تیار نہیں؟ ۔
توئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جتنے لوگوں نے اپنے پیاروں کو ان حادثات میں کھویا میری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔مریم نواز نے مزید کہا کہ اتنی بے حس اور ظالم حکو مت پاکستان پر مسلط ہیں جو3 سال میں8 بڑے ٹرین حادثات کے بعد بھی اپنی مجرمانہ غفلت اور نااہلی قبول کرنے کو تیار نہیں۔ اب بھی وہ اس کا الزام اپو زیشن پر لگا کر اپنی جان چھڑانا چاہتے ہیں۔