حویلی( ویب ڈیسک،فوٹو فائل )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ کی طرح کشمیر کو مودی کے
حوالے نہیں کریں گے ،نواز شریف کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے اور جیتیں گے، نواز شریف نے کبھی یہ رونا نہیں رویا کہ مودی میرافون نہیں اٹھاتا، حق کے لیے سامنے آکر مقابلہ کرنا چاہیے۔
یہ بات انہوں نے آزاد کشمیر کے علاقے حویلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ووٹ چوری کرکے کٹھ پتلی حکومت لانے کا فیصلہ ہوچکا ہے، عمران خان اپنی مرضی کا وزیر اعظم لا کر کشمیر کو پاکستان کا صوبہ بنانا چاہتا ہے، جعلی لیڈر، جعلی ووٹ، جعلی منصوبے اور جعلی دعوے کرنے والے یاد رکھیں کہ آزاد کشمیر میں تمہارا کوئی دعوی نہیں چلے گا،پاکستان میں جس کو غدار کا لقب دیا وہ اتنا ہی وفادار ہے، نواز شریف نے دشمن کے 5 دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کیے، بھارت سن لے کہ ہم چھین کر رہیں گے آزادی۔
مریم نواز نے کہا کہ سلیکٹڈ کی طرح آزاد کشمیر کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ میں ایسی جگہ پر کھڑی ہوں جس کے 3 اطراف میں ایل او سی (لائن آف کنٹرول ) ہے تو میں سب سے پہلے مقبوضہ کشمیر جو ایل او سی کے ا±س پار ہے، میں مقبوضہ کشمیر کے شہید بیٹوں، ان کی ماو¿ں، والدین کو سلام پیش کرتی ہوں، اور یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک لاکھ شہدا جنہوں نے اپنی سرزمین کی آزادی کے لیے اپنا خون بہایا ہے، مریم نواز یہاں کھڑے ہوکر وعدہ کرتی ہے کہ نواز شریف اور آزاد کشمیر میں کھڑے لوگ آپ کا مقدمہ لڑیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی یہ ہے کہ دن دیہاڑے افغانستان کے سفیر کی بیٹی اغوا ہوجاتی ہے اور بجائے اس کے کہ معافی مانگی جاتی وزارت داخلہ کے بیانات آرہے ہیں کہ وہ اس لیے اغوا ہوئی ہے وہ وہاں اکیلی تھی، ٹیکسی میں بیٹھی تھی، انہیں شرم آنی چاہیے، اس کی حفاظت ان کی ذمہ داری تھی۔
انہوں نے کہا کہ جس دن شہید برہان وانی کی برسی تھی اس دن وزارت خارجہ میں ناچ گانا ہورہا تھا۔مریم نواز نے کہا کہ ’میرا دل نہیں ہے کہ نواز شریف اور عمران خان کا نام ایک جملے میں لیا جائے، عمران خان کی اتنی اوقات نہیں ہے کہ اس کا نام نواز شریف کے ساتھ لیا جائے۔