نوازشریف فوجی نرسریوں کی پیداوار ،اسی کیخلا ف زہر اگلتا ہے ،وزیر داخلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسیا،فوٹو فائل)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نےکہا ہے کہ نوازشریف فوجی نرسریوں کی پیداوار

ہےں اوراسی فوج کے خلاف بد زبانی اور زہر اگلتا ہے وہ ساری زندگی لگے رہیں اقتدار کا منہ نہیں دیکھ سکتے۔ وہ مودی اور جندال کے ساتھ پگڑیاں بدلتے ہیں۔پی ٹی آئی آزاد کشمےر مےں تنہا حکومت بنائے گی۔جب تک نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) اپنی سیاست سے غیر پارلیمانی اور غیر ذمہ دارانہ زبان کو نہیں نکالیں گے پاکستان میں ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔
پیرکویہاں وزارت داخلہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک فوج کی عظیم قربانیوں کے بعد اب ایک محفوظ اور پر امن پاکستان موجود ہے، افغانستان کی سرحد پر باڑ کی تنصیب کا کام 14 اگست تک مکمل کر لیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنانے جا رہی ہے، پاکستان میں گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے بعد تحریک انصاف واحد ملک گیر جماعت بن چکی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں پوری کوشش ہو گی کہ سندھ میں بھی حکومت بنائیں۔
انہو ں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن کو 20 ہزار سول آرمڈ فورسز دی، یہ فوج کے علاوہ ہیں، پنجاب میں رینجرز اور ایف سی کو کہیں استعمال نہیں کیا حتی کہ راولپنڈی میں بھی استعمال نہیں کیا، پنجاب پولیس نے زبردست کام کیا، لاہور کے کیس میں بھی انہوں نے بہت زبردست کام کیا اور اس کا کریڈٹ پنجاب پولیس کو جاتا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف فوجی نرسرےوں کی پےداوار ہےں اور اسی فوج کے خلاف بد زبانی اور زہر اگلتا ہے وہ ساری زندگی لگے رہیں اقتدار کا منہ نہیں دیکھ سکتے، وہ مودی اور جندال کے ساتھ پگڑیاں بدلتے ہیں، پی ٹی آئی آزاد کشمےر مےں تنہا حکومت بنائے گی، نواز شریف کا اینٹی آرمی، اینٹی اسٹیبلشمنٹ اور اینٹی عمران خان کا ایک ہی ایجنڈا ہے، وہ اس ایجنڈے پر کسی بھی انتہا تک جانے کو تیار ہیں، وہ حمد اللہ محب سے مل سکتے ہیں اور پھر اس کا دفاع بھی کر سکتے ہیں، وہ مودی اور جندال کے ساتھ پگڑیاں بدل سکتے ہیں۔