مریم کی جانب سےآزاد کشمیر کےالیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر

لاہور(ویب ڈیسک،فوٹو فائل)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر کے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی ویڈیو سوشل

میڈیا پر شیئرکردی۔مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فارورڈ کہوٹہ کے علاقے شیخ سولی پرائمری سکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں مبینہ طور پر دھاندلی کی ویڈیو شیئر کی۔
مریم نواز نے لکھا کہ یہ پولنگ عملے کی ویڈیو ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے حق میں بیلٹ پر ٹھپے لگارہا ہے۔ یہی کام برابر میں لڑکیوں کے ا سکول میں بنے پولنگ اسٹیشن پر بھی ہوا۔مریم نواز نے بتایا کہ یہ ویڈیو فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی)کے ایک اہلکار نے بنائی جو پولنگ عملے کو دھاندلی سے روک رہا تھا
۔ ویڈیو میں ایف سی اہلکار جب پولنگ عملے کو دھاندلی سے روکتے ہوئے کہتا ہے کہ یہ غیر قانونی کام ہورہا ہے، یہ مناسب اور ٹھیک نہیں، اگر کسی نے ہم سے پوچھا کہ آپ کیا کررہے تھے تو ہم کیا جواب دیں گے۔اس پر پولنگ عملہ اس سکیورٹی اہلکار سے کہتا ہے کہ یہ آپ کا کام نہیں۔یہ ہماری ذمہ داری ہے۔ آپ کا کام صرف سیکیورٹی فراہم کرنا ہے،جس پر سکیورٹی اہلکار کہتا ہے کہ ہم اس پر اپنے سینئر افسر سے بات کریں گے۔