الیکشن کمیشن ارکان کے تقرر پر حکومت اور اپوزیشن میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد( ویب ڈیسک،فوٹو فائل ) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ حکومت اور

اپوزیشن میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری پر کوئی ڈیڈ لاک ہے۔ وزیراعظم آئین کے مطابق لیڈر آف اپوزیشن سے اس معاملے پر رائے لیں گے۔
پنے اےک بےان مےں وزےر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک مضبوط الیکشن کمیشن جس پر تمام جماعتوں کااعتماد ہوپاکستان کے مفادمیں ہے۔ عمران خان کی جدوجہد شفاف نظام کیلئے ہے۔انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین پر بھی حکومت کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہتی ہے،ہم چاہتے ہیں کہ بڑے معاملات پر پارلیمان میں اتفاق رائے پیدا ہو سیاسی نظام کا استحکام آئین کے احترام میں پنہاں ہے اور انتخابات،احتساب اور قومی سلامتی پر اتفاق رائے سیاسی نظام کو استحکام دے گا۔