ٹیپس ڈراما ہے، ملک کا اصل مسئلہ کرپشن ہے: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ ٹیپس سارا ڈراما ہے,جبکہ ملک کا اصل مسئلہ کرپشن

ہے،، قومیں کرپشن سے تباہ ہو تی ہیں جب تک اخلاقی اقدار بہتر نہیں کرتے ترقی نہیں کر سکتے۔نواز شریف عدالتوں میں یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ لندن اپارٹمنٹس کے لیے پیسے کہاں سے آئے تو ججوں اورفوج کے خلاف مہم شروع کردی۔

کامیاب نوجوان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں نے محنت اور عزم سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا دنیائے کرکٹ میں درجہ بدرجہ کامیابی کی منازل طے کیں ہسپتال بنانے لگا تو لوگوں نے کہا کہ نہیں بن سکے گا۔لوگوں نے کہا کہ کینسر ہسپتال میں مریضوں کا مفت علاج ناممکن ہے اللہ تعالیٰ نے اس میں کامیابی دی نمل یونیورسٹی بنانے لگا تو لوگوں کے یہی خیالات تھے ,مگر آج سب کچھ سب کے سامنے ہے پھر جب سیاست میں آیا تو 14سال میرا مذاق اڑایا گیا بڑے بڑے تجربہ کار یہ کہہ کر مذاق اڑاتے رہے کہ سیاست کرکٹ کھیل نہیں ہے کہتے تھے دو پارٹی سسٹم میں تیسری پارٹی آ ہی نہیں سکتی جب پی ٹی آئی اقتدار میں آ گئی ہے تو تین سال سے سن رہا ہوں کہ تم ناکام ہو جا ¶ گے انشاءاللہ آپ سب پاکستان کو ایک عظیم ترین قوم بنتے ہوئے اپنی نظروں سے دیکھیں گے .

وزیر اعظم نے کہاکہ میری یہ زندگی کی آخری خواہش ہے ہر چیز کے لیے لوگوں نے کہا کہ ناممکن ہے مگر اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی۔اللہ تعالیٰ کا یہ قانون ہے کہ جس نے بھی دنیا میں کامیاب ہونا ہے محنت اور لگن شرط ہے کوئی بھی انسان آج تک محنت کیے بغیر کامیاب نہیں ہوا شارٹ کٹ لینے والے نے آج تک دنیا میں کوئی بڑا کام نہیں کیا۔

عمران خان نے کہاکہ میں نے اپنی غلطیوں سے سیکھ کر کامیابیاں حاصل کیں۔بڑا انسان بننے کے لیے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کامیاب ہمیشہ وہی ہوتا ہے جو بڑ ے خواب اور بڑی سوچ رکھتا ہے مگر ہار نہیں مانتا۔وزیر اعظم نے کہاکہ نوجوانوں کے ہاتھ میں ملک کا مستقبل ہے آپ کو ہنر سیکھنے کا موقع ملا ہے اس سے فائدہ اٹھائیں۔