بلاول بھٹو زرداری کا اماراتی خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر

گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ امیرِ دبئی شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا متحدہ عرب امارات کی ترقی میں مثالی کردار ناقابل فراموش ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال سے خطہ عرب ایک غیرمعمولی حکمران سے محروم ہوگیا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر متحدہ عرب امارات کے عوام اور شاہی خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔