پاکستان ایک عظیم دوست سے محروم ہو گیا ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فوج نے یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید 

النہیان کے انتقال پر دلی طور پر اظہار افسوس کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فوج کے تمام رینکس نے یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ایک عظیم دوست سے محروم ہو گیا ہے۔ آرمی چیف نے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔آمین۔