تحریک انصاف کی ممکنہ گرفتاریوں کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممکنہ گرفتاریوں اور راستوں کی بندش کے

خلاف درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ انتظامیہ اور پولیس کو گرفتاریوں اور راستوں کی بندش سے روکے۔درخواست میں چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے۔