پنجاب میں بعض فیصلے درست نہیں تھے ,جس سے سیاسی نقصان ہوا :نوازشریف

لندن/ اسلام آباد ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) قائدن لیگ نواز شریف نے کہا ہے کہ اب پیچھے مڑکر دیکھنے کا وقت نہیں جارحانہ انداز اپنانا ہوگا۔

پنجاب میں بعض فیصلے درست نہیں تھے جس کی وجہ سے سیاسی نقصان ہواجب کہیں گے وطن واپس آ جاﺅں گا۔انتخابی مہم خود چلانا چاہتا ہوں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے لندن میں چار گھنٹے تک جاری اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماﺅں سے مشاورت کی، لندن اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ، ذرائع کاکہناہے کہ کہ اجلاس کا فوکس مسلم لیگن کا سیاسی مستقبل تھا۔ نوازشریف نے بعض امور پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر میری بات مان لی جاتی اور عمران خان کی حکومت مدت پوری کرتی تو حالات مختلف ہوتے اور(ن)لیگ دو تہائی اکثریت سے انتخابات میں کامیاب ہوتی۔ نواز شریف نے کہا کہ دوستوں اور اتحادیوں کی وجہ سے ملک بچانے کےلئے حکومت لینا پڑی۔ اب پیچھے مڑکر دیکھنے کا وقت نہیں جارحانہ انداز اپنانا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں بعض فیصلے درست نہیں تھے جس کی وجہ سے سیاسی نقصان ہواہے، پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ والا معاملہ بھی بہتر انداز میں ہینڈل ہوسکتا تھا، اب دور رس اور قابل عمل جرات مندانہ فیصلوں سے ن لیگ کو پورے پاکستان میں آگے لانا ہے۔