عمران خان کو خود گرفتاری دے دینی چاہیے لیکن یہ کام بہادر کرتے ہیں، نواز شریف

لندن (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل)سابق وزیراعظم و مسلم لیگن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو تو خود گرفتاری دے دینی چاہیے

تھی، لیکن یہ کام تو بہادر لوگ کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ کیا عمران خان کو وقار کے ساتھ گرفتاری دے دینی چاہیے ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کو وقار کا مطلب بھی نہیں پتا کیا ہے کہ وقار عمران خان کے قریب سے بھی نہیں گزرا۔
نواز شریف کا کہنا تھاکہ عمران کو تو خود گرفتاری دے دینی چاہیے تھی لیکن یہ کام تو بہادر لوگ کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کا عمران خان سے پوچھیں جس نے چوری کی ہے۔