حکومت خو نریزی سے باز رہے، پرامن ہیں ،ہم تصادم نہیں چاہتے: فرخ حبیب

لاہور(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے 18مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی تحریری طور پر

یقین دہانی کرادی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان نے18مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی شیورٹی انڈرٹیکنگ لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اشتیاق اے خان کے حوالے کردی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شیورٹی انڈرٹیکنگ کوڈ آف کریمنل پروسیجر سیکشن 76کے تحت دی گئی ہے، اس کے بعد پولیس کے پاس کارروائی کا کوئی جواز نہیں،فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت خونریزی سے باز رہے۔ ہم پرامن ہیں اور کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے۔