عمران خان عدالت پیش نہیں ہوں گے تو حکمت عملی تبدیل کرلیں گے :وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی،فوٹو فائل )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو جلسہ کرنے میں تو کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا، یہ

کوئی طریقہ نہیں ریلیاں نکالیں اور عدالتوں پر دھاوا بول دیں ،مگر پیش نہ ہوں۔
یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہی، رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہماری ترجیح گرفتار کرنا نہیں اسے مجبور کرنا ہے کہ عدالت میں پیش ہوں۔18 مارچ کو پیش نہیں ہوں گے تو حکمت عملی تبدیل کریں گے۔، سختی اپنانا پڑے گی۔