الیکشن کمیشن : صدارتی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ،پولنگ نو مارچ کو ہوگی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا،پولنگ 9 مارچ کو ہوگی۔

 جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 2 مارچ دوپہر 12 بجے تک جمع کروائے جاسکیں گے،ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے ان کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو 10 بجے ہوگی۔
امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 5 مارچ کو12 بجے تک واپس لئے جاسکیں گے۔اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی،امیدوار 6 مارچ کو ریٹائر ہوسکیں گے،پولنگ 9 مارچ کو10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک ہوگی۔اس کیلئے پانچ پولنگ سٹیشن قائم کیے ہیں۔
چاروں صوبائی اسمبلیوں کی عمارتوں میں قائم پولنگ اسٹیشنوں پر صوبائی اسمبلیوں کے ارکان حق رائے دہی استعمال کریں گے،قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کیلئے پارلیمنٹ ہاﺅس بطور پولنگ سٹیشن استعمال ہوگا۔