پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 7.5 فیصد سےمتجاوز :32افراد جاں بحق

اسلام آباد( ویب ڈیسک )پاکستان میں کورونا وبا کی چوتھی لہر شدت پکڑنے لگی ہے اور مثبت کیسز کی شرح بڑھ کرساڑھےسات

فیصد سے بھی زائد ہو گئی ہے۔نےشنل کمانڈ اےنڈ آپرےشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49 ہزار 947 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3752 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 32 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.51 فیصد رہی۔سرکاری اعدادوشمارکے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 48 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 8 ہزار 446 تک جاپہنچے ہیں۔
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 1641 مریض کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 27 ہزار 599 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 57799 ہے۔