پٹرولیم کی قیمتوں میں 9 روپے مزید اضافہ معاشی قتل ہوگا ،صدرن لیگ شہباز شریف

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگن کے صدرو قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں مزید

اضافے کی پارلیمنٹ میں بھرپور مخالفت کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ 16 اکتوبر کو حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک پہلے ہی اضافے کا ظلم عوام پر ڈھا چکی ہے، اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 سے 9 روپے مزید اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے، بار بار منی بجٹ لا کر حکومت نے ثابت کیا ہے کہ اس کے پاس کوئی ٹھوس، سنجیدہ اور قابل عمل معاشی پلان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف اشیا مہنگی کرنے سے معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش سراسر حماقت ہے، ٹیکس پر ٹیکس اور مہنگائی پر مہنگائی عوام کے بنیادی آئینی ومعاشی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عوام کے معاشی آئینی حقوق کا تحفظ پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، حکومت کو قومی معاشی خودکشی سے روکنا ہوگا ورنہ ملک کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے، سیاسی انتشار اور معاشی تباہی دونوں مل کر پاکستان کو ناکام ریاست کی منزل کی طرف لے جارہے ہیں ، ملک کو اس سے بچانا ہوگا۔