شیخ خلیفہ بن زاید النہیان پاکستان کے عظیم دوست تھے، آصف زرداری

اسلام آباد (ویب ڈیسک۔خبر ایجنسی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان پاکستان کے عظیم دوست

تھے۔
آصف علی زرداری نے متعدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا، ان کا کہنا تھا کہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان پاکستان کے عظیم دوست تھے۔ انہوں نے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت صدر شیخ خلیفہ زاید کے انتقال پر غمزدہ ہے۔