یوٹیوبر کی اہلیہ سے رشوت کا الزام، این سی سی آئی اے کے چھ افسران کا ریمانڈ

لاہور (ویب ڈیسک،) لاہور کی ضلع کچہری کی مقامی جوڈیشل عدالت نے یوٹیوبر کی اہلیہ سے

رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے چھ افسران کا تین دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
ایف آئی اے نے یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، جس میں مبینہ طور پر رشوت لینے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے نیشنل سائبر کرائم ا؎نو یسٹی گیشن ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری سمیت چھ دیگر افسران کو گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
ایف آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ ملزموں کیخلاف رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر مقدمہ درج ہے، ان سے تفتیش اور برآمدگی کیلئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
ملزمان کے وکیل میاں علی اشفاق نے جسمانی ریمانڈ دینے کی مخالفت کی اور نکتہ اٹھایا کہ گرفتاری کیلئے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

تعلیم

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

سندھ کے اسکولوں میں بچوں کو مخصوص رنگ کے سوئٹر پہننے پرمجبور نہ کرنے کی ہدایت (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک ) محکمۂ تعلیم سندھ نے موسمِ سرما کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے نجی اسکولوں کو ہدایت جاری

... مزید پڑھیے

ایم ڈی کیٹ 2025ء کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا (تعلیم)

سکھر (تعلیم ٖڈیسک) آئی بی اے سکھر یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ 2025ء کے حتمی نتائج جاری کر دیے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر

... مزید پڑھیے

بلاگ

بیداری نسواں (روزینہ خورشید)

  روزینہ خورشید

نیپولین نے کہا تھا "تم مجھے بہترین( پڑھی لکھی )مائیں دو میں تمہیں بہترین قوم دوں گا ۔یہ

... مزید پڑھیے

جتماع عام ۔۔۔۔ بدلو نظام (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

اجتماعیت میں برکت ہے، جہاں دین کی بات ہوقران کا درس ہو اور سنت و شریعت کی پیروی کا ذکر ہو تو وہاں اللہ تعالیٰ کے لا تعداد

... مزید پڑھیے

ڈوب مرو (غیوراحمدخان)

غیوراحمد خان

تم گٹروں میں بچوں کوڈوبتا دیکھ کرمطمئن ہولیکن پورا پاکستان اورشہر کراچی نوحہ کناں

... مزید پڑھیے