بھارتی انتہاپسند انہ نظریہ خطے کے امن کےلئے خطرہ ہے :صدر عارف علوی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبرایجنسی،فوٹو فائل )صدرمملکت پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نےتین برسوں میں حکومتی اقدامات کی بدولت پاکستان کی

اندرونی اور بیرونی محاذ پر کلیدی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نئی اور مثبت سمت کی جانب گامزن ہے۔کورونا کی مہلک وبا کے باوجود حکومت کی موثر پالیسیوں اور حکمت عملی کے باعث پاکستان کی معیشت مستحکم رہی، تر سیلات ، برآمدات ، اسٹاک ایکس چینج میں نمایاں بہتری سمیت مثبت اقتصادی اشاریے حکومتی معاشی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے
پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تیسرے پارلیمانی سال کی تکمیل اور چوتھے سال کے آغاز پر تمام معزز اراکین پارلیمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےدعا کی کہ پاکستان میں جمہوری اقدار اور ایک دوسرے کی برداشت کی روایات نے فروغ پایا۔
انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے کمزور طبقوں کے لئے اقدامات، تعمیراتی شعبہ کےلئے مراعات، کم آمدنی والے افراد کےلئے مکان اور چھت کی فراہمی ، کامیاب جوان پروگرام اور یکساں قومی نصاب کا نفاذ قابل تحسین اقدامات ہیں ، بھارت کے انتہاپسند ہندوتوا فاشسٹ نظریہ سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔
صدرمملکت نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ظلم کا بازار بند کرےاوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ نبھائے' افغانستان میں امن سارےہمسایہ ممالک کے لئے اہم ہے' دنیا کو وہ بات لاکھوں انسانی جانیں اور اربوں ڈالر خرچ کرکے سمجھ آئی جو وزیراعظم عمران خان 20 سال سے کہہ رہے تھے' جوہری قوت' دہشتگردی کے خلاف جنگ' پناہ گزینوں کے ساتھ ہمدردی اور تنظیم کا جذبہ پاکستانیوں کی ذہانت کا منہ بولتا ثبوت ہے' پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سمیت انتخابی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں' جعلی خبریں اور غیبت سے چھٹکارا حاصل کرتے ہوئے تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے موجودہ دور حکومت کی چیدہ چیدہ کامیابیوں کا ذکرکرتےہوئے کہا کہ مالی سال21-2020 کے دوران پاکستان کی برآمدات گزشتہ سال 23.7 ارب کے مقابلے میں 25.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ترسیلات زر 29.4 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے جو کہ پچھلے سال کی نسبت تقریبا6 ارب ڈالر زیادہ ہیں اور اس سال کے شروع کے 2 مہینوں میں مزید دس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور ایشیا کی بہترین اور دنیا کی چوتھی بہترین کارکردگی کا اعزاز حاصل کیا اور مئی 2021 میں ایک سیشن میں ریکارڈ توڑ 2.21 ارب حصص کی خریدو فروخت ہوئی۔
صدر نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت دو سال قبل عالمی بینک کے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے انڈیکس میں پاکستان کی پوزیشن میں28 درجے کی بہتری آئی تھی اور اب اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے حالیہ سروے کے مطابق سمندر پار سرمایہ کاروں کے پاکستانی معیشت اور حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد میں تقریبا 60 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ایف بی آر نے سال2021 میں ٹیکس وصولیوں کی مد میں4732ارب روپے اکھٹے کیے جو کہ پچھلے سال کی نسبت تقریبا 18 فیصد زیادہ ہیں ۔

تعلیم

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ لاگو، جینز پہننے پر پابندی (تعلیم)

اسلام آباد(تعلیم ڈیسک) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے لیے ڈریس کوڈ لاگو کر دئیے گئےجس کےتحت جینز پہننے پر پابندی

... مزید پڑھیے

کرونا وائرس، وفاق، پنجاب اور کے پی کے تعلیمی اداروں 11 ستمبر تعطیلات (تعلیم)

اسلام آباد(تعلیم ڈیسک) کرونا کی پھیلتی چوتھی لہر کے سبب وفاق، پنجاب اور کے پی کے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 6

... مزید پڑھیے

جامعہ کراچی:ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں داخلے کے شیڈول کا اعلان (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک)رجسٹرارجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری

... مزید پڑھیے

بلاگ

قومی امن وسکون (بلاک)

عائشہ مشیر

 بہت سے قصّےجو بچپن سے اپنے بزرگوں سےسن رکھےتھے وہ اکثر ذہن کےپردے پر گردش کرتے۔۔۔۔ سرحدوں پر موجود

... مزید پڑھیے

میں کس کے ہاتھ پر" غیرت "کا لہو تلاش کروں؟ (اسماء معظم )

اسماء معظم

(نورمقدم  قتل کیس کے پس منظر میں لکھی تحریر)

... مزید پڑھیے

پوسٹ مارٹم کیا ہے؟ (بلاک)

رنگ نو ڈیسک

لاطینی زبان میں لفظ mortem ”موت“ کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ اصطلاحی معنوں میں موت کی وجوہات جاننے کے لیۓ

... مزید پڑھیے