حکومت نئی مردم شماری کرائے ،جس کے بعد حلقہ بندیاں کرنی ہیں: الیکشن کمیشن

اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ نئی مردم شماری جلد کر ائی جائے۔الیکشن

کمیشن کی جانب سے وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں کرنی ہیں، حلقہ بندیوں کے لئے کم از کم 6ماہ درکار ہوں گے، شفاف اور بہترین حلقہ بندیوں کیلئے حکومت دسمبر 2022تک مردم شماری مکمل کرے۔
وفاقی حکومت نے آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک میں ہونے والی ساتویں مردم شماری سے متعلق تجاویز کو جزوی طور پر منظور کیا گیا۔ کابینہ نے ساتویں مردم شماری کیلئے فوج کی تعیناتی کی بھی منظوری دی،ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ایم کیو ایم نے مردم شماری کے طریقہ کار میں شامل بعض تجاویز کی مخالفت کی۔
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور امین الحق کی جانب سے مخالفت کی گئی۔وفاقی وزیر آئی ٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے رہنما امین الحق نے کہا کہ مردم شماری کیلئے ڈیفیکٹو طریقہ کار اپنایا جانا چاہیے، جو شخص جہاں مقیم ہے اسے مردم شماری کے دوران اسی علاقے کی آبادی میں شمار کیا جائے۔

تعلیم

ملتان: انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان،48 طلبا کے 1100 میں سے 1100 نمبر (تعلیم)

ملتان(نمائندہ رنگ نو ) ملتان تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔

... مزید پڑھیے

ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے سو فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے (تعلیم)

اسلام آباد( ویب ڈیسک) ملک بھر میں 100 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے، کورونا وائرس میں کمی کے بعد

... مزید پڑھیے

الخدمت کےتحت ” فارمیسی انٹرن شپ پروگرام “ 2021کیلئےانٹری ٹیسٹ کا اہتمام (تعلیم)

کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کی جانب سے” فارمیسی انٹرن شپ پروگرام “ 2021کیلئے مرکزی آفس میں انٹری ٹیسٹ

... مزید پڑھیے

بلاگ

میرے نبی صلی الله عليه وسلم سے میرا رشتہ کیا ہے ؟ (بلاک)

عائشہ مشیر

.کئی روزتک اس موضوع پر لکھنےکی کاوش میں لگی رہی لیکن ہر مرتنہ ناکامی کا سامنا ہوا۔ ذہن سوچوں کا مرکز بن گیا

... مزید پڑھیے

ربیع الاول اور فرقہ واریت (صباحت شمیم)

صباحت شمیم

چندروزقبل فیس بک پر ایک پوسٹ گردش کر رہی تھی جس پر لکھا تھاکہ ولادت کا دن 9 ربیع الاول ہے،جبکہ وفات کی تاریخ 12 ربیع الاول ہے

... مزید پڑھیے

لیاقت علی خان کی وطن عزیز کیلئے قربانی (بلاک)

رنگ نو

 لیاقت علی خان جوقیام پاکستان سے قبل بھارتی پنجاب میں کرنال کی 360 گاؤں کی جاگیروجائیداد کے مالک تھے۔انہوں  نوابی دور میں  بھی کبھی

... مزید پڑھیے