💥💥💥💥💥💥
امی امی دیکھیں جلدی
میری گڑیا ہوگیٔ لنگڑی
ٔہاتھ اس کا مڑا ہوا ہے
منہ بھی گندا کیا ہوا ہے
کپڑے ہوگئے اس کے گندے
سر پر بھی مارے ہیں ڈنڈے
پیارے پیارے تھے سنہری بال
سرکی اب دِکھتی ہے کھال
ہاربھی اس کا ٹوٹ گیا ہے
جوتا اس کا پھٹا ہوا ہے
بھیا جو چٌھپا ہوا تھا
شرمندہ تھا شرمندہ تھا
بہنا کو پھر پیار سے دیکھا
گڑیا کو بھی اٹھا کر دیکھا
گڑیا اٹھائی اور دوڑ لگائی
دادی کے کمرے میں چُھپائی
پھر سے گڑیا پوری بنا ئی
پھر پیاری بہنا کو دکھائی
ٹافی اور آئسکریم کھلائی
پیاری بہنا کو ہنسی پھر آئی
(ثروت اقبال)