دادی جان کا کہنا یہ ہے
جھوٹ کبھی نہ بولنا ہے
دستر خوان پہ جاکر بچو
ہاتھ دھو کر کھانا بچو
امی کا بھی ہاتھ بٹالو
کھانے سے پہلے پانی پی لو
جو بھی بنائیں امی جان
مزے کا کھانا ہے امی جان
چھوٹے چھوٹے لقمے کھانا
ہر لقمے کو خوب چبانا
کھانے میں بیکار نہ بولو
خوشی سے سب کھانا کھالو
بسم اللہ جو بھولا کوئی
اس نے ساری برکت کھوئی
کھانا کھا کر کام ہےسب کا
شکر کریں سب اپنے رب کا
عائشہ بی