ربیع الاول کو محمد صہ تشریف لائے بارہ
ساری دنیا کے لیے وہ رحمت بن کر آئے
انسان وحیوانات ونبادات اور جمادات
سب کے حقوق کے وہ ضامن بن کر آئے
انسانیت سسک اور بلک رہی تھی
اخلاق حسنہ کا وہ پیکر بن کر آئے
مکہ کے باسی کو کسی نے نہ پہچانا
مدینہ کے لیے وہ باد صبا بن کر آئے
ماں بہن بیٹی اور بیوی کو رفعت بخشی
والدین کے لیے جنت کی خوشخبری بن کر آئے
جنگ و غزوہ اور سریہ میں وہ رہے
مسلمان کے لیے جہاد کی عظمت بن کر آئے
وہ ھادی ماوی والی اور ملجا ہے
آپ رب کریم سے اعلیٰ مقام لے کر آئے
ربیع الاول کومحمد صہ تشریف لائے بارہ
ساری دنیا کے کے لیے وہ رحمت بن کر آئے
صبااحمد