مسفرہ سحاب انصاری

میرا اللّٰہ میرا مالک

ساری دنیا کا وہ خالق

رزق وہ ہم کو دیتا ہے

بارش بھی برساتا ہے

پیارے پھول کھلاتا ہے

سبزہ بھی اگاتا ہے

پتھر میں وہ کیڑے کو

کھانا بھی کھلاتا ہے

شکر ہم اس کا کرتے ہیں

ہم سب کا وہ داتا ہے

 ۔۔۔

مسفرہ سحاب انصاری