کعب حسین انصاری

اک مرغی کے چار ہیں چوزے

چاروں چوں چوں کر کے دوڑیں

کاشو ہے ان کا رکھوالا

کاشو کو وہ دور سے جانیں

مرغی آ گے پیچھے  چوزے

جب بھی گھر سے باہر جائیں

دانہ دنکا جو کچھ پائیں

مل جل کر وہ سارے کھائیں

خالہ بلی کو جو دیکھیں

مرغی کے نیچے چھپ جائیں

چوٹ لگی گر چوزے کے

کاشو کے آ نسو بہ جائیں

کاشو کو ہے ان سے الفت

ملے گی اس کو رب کی محبت

۔۔ 

کعب حسین انصاری