صبااحمد

حیا کے زیور سے  میں پر  نور   ہوں

حجاب میں لپٹی میں  اک  مستور ہوں

 

ماں بیٹی بہو،بیوی کےرشتےمیں سمٹی

آدم و حوا  کے وجود کا میں غرور ہوں

 

مجھے بنایا اللہ نے محبت کے خمیرسے

ممتا ووفا کی جیتی جاگتی میں  تصویر ہوں

 

شب و روز گزرتے ہیں محنت و مشقت میں

قربانی  دینے کے لیے میں نہیں مجبور ہوں

 

 اماں ابا کی لاڈلی ہوں بھائی کی چہیتی بھی

اچھے اخلاق سے سسرال کا میں غرور ہوں

 

 میں ہوں  ڈاکٹر انجنیئر نرس پائلٹ اوراستاد

ملک و قوم کی خدمت پر ہمہ وقت مامورہوں

  

بنایا  نبی نے مجھے عزت و  حرمت کا نشاں

اپنی حفاظت کے لیے ہر وقت ہی منہ زور ہوں

 

مغرب نے بنایا دیا ہے عورت کو شمع محفل

اصل میں اللہ نے بنایا جنت کی میں حور ہوں

 

صبا احمد

Page 1 of 7