احسن اختر

تمہیں فکر مغفرت ہے وقت کے یزیدوں کی

تصویر دیکھی، حسینیوں کے سینے کی۔۔۔۔؟
۔

تمہیں مرگ یزید کا غم، سوئے دمشق چلو
ہمیں عادت غم شہادت ہے حسینی کی۔۔

 

ہمیں باغی کہو ،منافق کہو ،تم جو کہو۔۔
روایت ہمیشہ کی ہے یہ تمہارے فریبوں کی۔۔

 

نعرہ کلمہ حق کربلا والوں کی روایت ہے۔
جانب تھی تلوار تمہاری ،ہمارے سینوں کی۔

 

نفرت میں تم گم ہوئے اور بھول گئے
لہو لہان آنچل ، پگھلی لاشیں یتیموں کی

 

اہل دانش ہو جہالت کی بات کرتے ہو۔۔؟
باطل نے کبھی جیتی ہے جنگ دلیلوں کی

 

احسن ہمیشہ حق کی صف میں رہے

بشارت لکھی ہے قرآن میں قلیلوں کی 

احسن اختر

Page 1 of 2