میرے ہم وطنو پیارے وطن کا یہ پیارا دن مبارک ہو
آزادی میں لپٹا پھولوں سے پرویا یہ ہار مبارک ہو
یہ دن جہاں خوشیوں کا سامان بن کر آتا ہے
قوم کا ہر فرد دل وجان سے مناتا ہے
بے شک کہ رب الکریم کے احسان کی مانند
یہ وطن ہم کو ملا اک تحفے کی مانند
اس دن کو منانے کے انداز نئے ہونے کے ساتھ ساتھ
کیوں نہ عہد کر لیں ہم خود اپنی ذات سے
ہو جائیں ہم ایک اس کی استقامت کی خاطر
ہمقدم ہم آواز ہو جائیں
سچائی اور حق کے ساتھ ہو جائیں
اللہ اکبر کی صدا پہ جیسے سب ایک ہوتے ہیں
پاک وطن کی خاطر نیت صاف کر لیں ہم
بازو سے بازو ملا کر
دشمن کو ایسی مات دے جایئں
کہ دشمن ہماری ہمت سے پریشان ہو جائیں
اب کوئی ہمارے وطن کو میلی آنکھ سے نہ دیکھے
اسقدر گہرا حصار بن جائیں
سجدوں میں مانگی جائیں جو دعائیں وہ ملک کو قوم کی تقدیر بدل دیں
اللہ رحم کر دے
گر دل سے سعی ہو
حق بات ہو سچ بات ہو
مگر شرط کڑی ہو
ڈٹ جائیں جو سچ پہ اور پہچان بن جائیں
گر ہم ایک دل ایک جان بن جائیں
ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان بن جائیں
مجھے اپنے پاکستان سے محبت ہے
عالیہ رؤف / سیالکوٹ