بنت خلیل

سوچا تھا عید آئے گی کٹے گا اک بکرا
چھ ماہ کی تنخواہ ایڈوانس لی
لینے گئے منڈی بکرا
جیب تھی فل بھینس بھی نظر آئے بکرا
ریٹ پوچھے تو مرغی بھی نظر آئے بکرا
ان پیسوں میں بکرا تو نہ ملا لے لیا اک چھترا
پانچ کلو کی اوجھڑی تھی پاؤ پاؤ کی ران تھی
سب حیران تھے کہ کہاں سے یہ تمہیں ٹکرا
پہلے بیوپاریوں نے لوٹا پھر قصایوں نے رگڑا
گوشت پر پڑ گیا پورے محلے میں جھگڑا
دال تھی ہمارے نصیب میں
نہ مل سکا گوشت کا ٹکڑا

 بنت خلیل