اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) وفاقی حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم کی زیرصدارت

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج (منگل کو) ہوگا جس میں کابینہ کل ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری پر فیصلہ کرے گی۔ اس کے علاوہ کابینہ 14نکاتی ایجنڈے بھی پر غور کرے گی۔
وفاقی کابینہ کو 20 ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیئرمین اور ارکان کے معاوضوں پر رپورٹ پیش کی جائے گی، کابینہ نئی رویت ہلال کمیٹی کے لیے قانون سازی کی منظوری دے گی اور ہیوی کمرشل گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹیز کم کرنے کی منظوری دے گی۔
اجلاس میں 14 اگست 2021 کو ایف بی آر ڈیٹا پر سائبر حملے کے تناظر میں آپریشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دی جائے گی جبکہ کابینہ پینل سرچارج کے خاتمے، نادرا ممبر کی تعیناتی، قائداعظم فاونڈیشن ایکٹ 2021 کی بھی منظوری دے گی جبکہ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔