عورت کی عزت کیجئے

روبینہ عبدالقدیر

 معاشرے کو ایسے مردوں کی ضرورت ہے جو عورت کو ملکہ سمجھنے والے ہوں، جو عورت کی عزت و احترام کرنا جانتے ہوں، جو غیرت مند ہوں، جن کی

نگاہوں میں عورت کے لیے شرم و حیا ہو،جو عورت کو پاکیزہ نظروں سے دیکھ کر وہی عزت دیں جو اپنے گھر کی ماں بہنوں اور بیٹیوں کے لیے رکھتے ہیں۔ اس معاشرے کو تعلیم یافتہ مردوں کی ضرورت ہے۔ اس معاشرے کو عورت سے زیادہ مردوں کی تربیت کی ضرورت ہے اور یہ تربیت مہنگے یا جدید تعلیمی اداروں کے بجائے اجتماعی جدوجہد سے شروع ہوگی۔

افسوس کی بات تو یہ ہے کہ آج ”حقوقِ نسواں“ پر دھواں دھار تقاریر کرنے والے، حقوقِ نسواں کا دن منانے والے، تقریبات منعقد کروانے والے، حقوق کے وعدے کرنے والی این جی اوز اور مغربی میڈیا کے نام نہاد حقوقِ نسواں کے علمبردار بھی عورتوں کی تعلیمی حقوق کی بات نہیں کرتے۔ کیا حقوق نسواں صرف گھر سے باہر آزادانہ گھومنا، فحاشی و عریانی کی انتہائی سطح کو چھونا، چھوٹے اور تنگ لباس اوڑھنا، بے ہودہ پوسٹر اور بینر لہرانااور نکاح کے بجائے زنا کو فروغ دینے کا نام ہے۔ اگر ہم تعلیم نسواں کی بات کریں تو ہم اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کر سکتے کہ آج کہ اس پرفتن دور میں جب آئے روز زیادتی، ریپ اور جنسی تشدد کے کیسوں میں اضافہ ہو رہا ہے، مخلوط تعلیمی نظام اس کی شاید سب سے بڑی وجہ ہے۔

ہر بڑا انسٹیٹیوٹ، کالج،یونیورسٹی اور اسکول وغیرہ اگر مخلوط ہو تو اسے بہت جدید اور بہترین سمجھا جاتا ہے۔ بہت سی لڑکیاں محض اس مخلوط تعلیمی نظام کی وجہ سے پیچھے رہ جاتی ہیں۔ کیوں کہ دیندار گھرانے اگر لڑکی کو پڑھنے کی اجازت دے بھی دیں، تو وہ کبھی بھی اپنی بیٹی کو اس کالج یا یونیورسٹی میں پڑھنے کی اجازت نہیں دے سکتے،جہاں پڑھانے والے بھی مرد ہوں اور ساتھ پڑھنے والے بھی۔ کہنے والے تو یہ کہہ دیتے ہیں کہ انسان کی عزت اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے،لیکن کاش!حقیقت میں بھی ایسا ہی ہوتاہو۔ آج پردہ دار عورت کو بھی اسی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جس نگاہ سے بے پردہ عورت کو۔ یہی وجہ تھی کہ اللہ تعالیٰ نے عورت کو غیر محرم مرد سے پردہ کرنے کا حکم دیا۔

خاندان یا معاشرہ سب ایک عورت کے وجود سے ہی نشونما پاتا ہے۔ ایک پڑھی لکھی، دین دار اور نیک عورت کئی تہذیب یافتہ نسلوں کا سبب بنتی ہے۔ بلاشبہ تعلیم حاصل کرنا ہر مرد و عورت پر لازم ہے۔ دین اسلام میں بھی اس کی خاص ترغیب آئی ہے۔ خود ازواجِ مطہرات اور صحابیات رضی اللہ عنہم دین کا علم سیکھ کر دوسروں کو سکھاتی تھیں۔ اور پھر ان نیک اور تعلیم یافتہ خواتین کی نسلوں تک کے نام تاریخ میں سنہرے حروف سے رقم کر دیے گئے جو رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے۔ اس جدید دور میں جب ٹیکنالوجی عام ہے، انٹرنیٹ کی سہولت ہر گاؤں دیہات تک بھی پہنچ چکی ہے لیکن تعلیم کی اہمیت اور علم کی روشنی سے آج بھی وطن عزیز کے کئی گاؤں، دیہات اور کچی آبادیاں محروم ہیں۔ جہاں بچیوں کی تعلیم کو آزادی یا بغاوت سمجھا جاتا ہے۔ جہاں لڑکیوں کو فرسودہ روایات کی بھینٹ چڑھا کر قرآن سے بیاہ دیا جاتا ہے، جہاں جہالت عام ہے۔ جہاں عورت کو پاؤں کی جوتی سمجھا جاتا ہے اور ستم تو یہ ہے کہ جہالت نے ان عورتوں سے وہ مقام ہی چھین لیا ہے جو دین اسلام نے عورت کو عطا کیا ہے۔

 آج بھی کئی نام نہاد دین دار طبقے ایسے ہیں جو لڑکی کو اسکول جانے دیتے ہیں نہ مدرسے۔ اگر لڑکی پڑھنے کا نام بھی لے لے تو قیامت بپا ہو جاتی ہے۔ ان گاؤں میں کوئی ڈاکٹر ہے نہ استانی۔ جہالت کے اس گھٹن زدہ ماحول میں روز کئی لڑکیوں کی عزت تار تار ہوتی ہے، لیکن ان میں اتنی عقل اور شعور نہیں ہوتا کہ وہ اپنے حق کے لیے آواز بلند کر سکیں۔ سیکڑوں عورتیں تڑپ تڑپ کر مر جاتی ہیں لیکن ان کے علاج کے لیے کوئی خاتون ڈاکٹر موجود نہیں ہوتی بلکہ گھریلو دوائیوں کے ہاتھوں وہ تجربے کی بھینٹ چڑھ کر موت کو گلے سے لگا لیتی ہیں۔ یہ جہالت کے علاوہ ظلم ہے لیکن کسی کو اس کااحساس ہی نہیں۔

تعلیم نسواں کس قدر اہم ہے اس بات کا اندازہ اس چیز سے لگایا جا سکتا ہے کہ دین اسلام میں عورت کو بہت نازک اور سب سے چھپا کر رکھنے والا مقام عطا فرمایا ہے۔ عورت کو غیر محرم کی بے باک نگاہوں سے بچانے کے لیے پردے کا حکم دیا گیا۔ لیکن جب عورت تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکول و کالج کا رخ کرتی ہے تو وہاں پڑھانے والے تمام غیر محرم مرد استاد ہوتے ہیں۔ یہی عورت جب بیمار ہونے پر اسپتال کا رخ کرتی ہے تو اکثریت معالج مرد ہی ان کا علاج کرتے ہیں، یہی عورت جب کمانے کے لیے گھر سے نکلتی ہے تو کئی غیر محرم مردوں کے درمیان اسے نوکری دی جاتی ہے اور ہر طرح کی نگاہیں برداشت کرتے کرتے یہ عورت خود کو شاید عورت سمجھنا ہی چھوڑ دیتی ہے۔

آج سے پندرہ سو سال قبل جب جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات کا وجود تک نہ تھا تب خواتین خود ہی علاج کرتی تھیں، قرآن و حدیث کی تعلیم دینے والی بھی خواتین ہی ہوتی تھیں۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے سب سے زیادہ احادیث مروی ہیں۔ بیوہ یا طلاق یافتہ خواتین بھی گھر بیٹھے ہی روزگار کماتی تھیں۔ جس کی عملی مثال حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا ہیں،جو مکہ کی سب سے امیر خاتون تھیں اور گھر بیٹھے دوسرے ممالک میں بھی تجارت کا کام کرتی تھیں۔ دین اسلام سے بڑے کر حقوق نسواں اور تعلیم نسواں کا حق اور کسی نے ادا نہیں کیا۔ ملت اسلامیہ کو حقوق نسواں کے ساتھ تعلیم نسواں پر بھی آواز اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔اور اور عورت کو سماجی عزت دینا ہو گی۔ (بشکریہ جسارت)۔

شہر شہر کی خبریں

الخدمت کراچی کے تحت عید الفطر کویکجہتی فلسطین کے طور پرمنایا گیا

  کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کےتحت عید الفطر کو یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا گیا ۔ عید کے دن کا آغاز خصوصی دعاؤں سے کیا گیا ،الخدمت کے تمام ضلعی

... مزید پڑھیے

صاحبزادہ ولید رضا شہیدی کی جانب سےسالانہ عید ملن تقریب کا انعقاد

کراچی(نمائندہ رنگ نو) طلباء اسلام کراچی کےسرپرست اعلیٰ صاحبزادہ محمد ولید رضا شہیدی کی جانب سےعید ملن  تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پاکستان مسلم لیگ

... مزید پڑھیے

رنگ نوکےقارئین وناظرین کوعید مبارک،مظلوم فلسطینیوں کو دعاؤں میں یاد رکھنےکی اپیل

کراچی ( نمائندہ رنگ نو) اردو کی مقبول ویب سائٹ ”رنگ نو ڈاکام “اوررنگ نو چینل کی انتظامیہ نےپاکستان میں اور پاکستان سے باہرموجود اپنے تمام قائین وناظرین ،اپنے تمام

... مزید پڑھیے

تعلیم

بی اے،بی کام ریگولروپرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 23 اپریلسے شروع ہوں گے (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک )ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید شاہد ظہیر زیدی کے مطابق بی اے ،بی کام ریگولروپرائیوٹ اور بی ایس سی (پاس) سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے

... مزید پڑھیے

اے ڈی ایس سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک ) ناظم امتحانات جامعہ کراچی نےکہا ہے کہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن سائنس(اے ڈی ایس) سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا

... مزید پڑھیے

دسویں جماعت کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے

... مزید پڑھیے

کھیل

سندھ گیمز کیلئے تائیکوانڈو کراچی کی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

کراچی( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک)تائیکوانڈو کراچی نے خان لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں 18 ویں سندھ گیمز 2024 کے لیے تائیکوانڈو

... مزید پڑھیے

ہمدرد پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ، مارکیٹنگ ڈویژن کی ٹیم ٹائیگرزکی فتح

کراچی (نمائندہ رنگ نو )بانی ہمدرد پاکستان اور ملک وقوم کے ممتاز سماجی رہنما اور مدبرشہید حکیم محمد سعیدکے یوم ولادت ۹جنوری کی

... مزید پڑھیے

قومی کرکٹ ٹیم ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال میچ کھیلے گی

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں آسٹریلیا کیے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال

... مزید پڑھیے

تجارت

کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ

... مزید پڑھیے

نئے سال میں بھی سکھ کا سانس نہیں ملے گا ،عوام پرگیس بم گرانے کی تیار ی

اسلام آبا د(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )نگران حکومت نے نئے سال میں بھی غریب عوام کو سکھ کا سانس نہ لینے کاعندیہ دے دیا ہے ۔2024 کے

... مزید پڑھیے

ہفتہ وار مہنگائی بدستور 42.60 فیصد کی بلند سطح پر رہی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )قلیل مدتی مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 21 دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے کے دوران بدستور 42.60 فیصد کی بلند سطح پر

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے غزہ

... مزید پڑھیے

بھارت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں5سال کی توسیع کر دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی

... مزید پڑھیے

یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست پر سماعت مئی تک ملتوی

نئی دہلی ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل) دہلی ہائی کورٹ نے آج جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سزائے موت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی،اداکارہ مہوش حیات

لاہور (شوبز ڈیسک ) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ فی الحال شادی کیلئے تیار نہیں لیکن جب بھی شادی کریں گی تو شوبز سے عارضی طور پر دوری اختیار کرلیں گی۔

... مزید پڑھیے

مریم نواز اور کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کرتی تھی:اداکارہ صبا فیصل کا انکشاف

لاہور (شوبز ڈیسک ) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اپنی کپڑے کی فیکٹری تھی اور وہ سابقہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے

... مزید پڑھیے

مرد کو خاندانی دباﺅ میں آکر بیوی اور بچوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے،: اداکارہ نشو

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہری دور کی سٹار اداکارہ نشو نے کہا ہے کہ مرد کو خاندانی دباﺅ میں آکر بیوی اور بچوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔اب حال ہی میں

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسکولز کے بعد اسکول وین مافیا (نادیہ احمد)

نادیہ احمد

محکمہ تعلیم کی باربار بدلی جانے وا لی پالیسیوں اور پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانےکے چکروں میں اک بار پھرعوام گھن

... مزید پڑھیے

روداد عید کے آٹھویں دن کی (افروز عنایت)

افروز عنایت

آج عید کا اٹھواں دن ہے، دعوتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ رات کو دعوت سےتھکے ہوئے آئے، صبح نمازوغیرہ سے فارغ ہوکرسوچا تھوڑی دیر آرام 

... مزید پڑھیے

مجھے جنت میں جانا ہے (نگہت فرمان)

نگہت فرمان

 روحا نانا کی بہت ہی لاڈلی وچہیتی تھی روحا کی پیدائش کے دو سال بعد ہی اس کی والدہ کاانتقال ہوگیا تھا ۔والد روحا کی پیدائش سے پہلے ہی شہادت کا

... مزید پڑھیے