جماعت اسلامی اورحقو ق کراچی

ابن عالم

شہر بے مثال کراچی کئی خوبیوں کا حامل شہرہے ،یہ قائد اعظم محمد علی جناح کی نسبت سے بھی بہت

اہمیت کا حامل ہے ۔معاشی حب  ہے ۔ماضی میں وفاقی دارالحکومت رہ چکا ہے ۔اسے پلوں کا شہربھی کہا جاتا ہے۔اس کے دامن میں جتنی وسعت ہے، اتنی وسعت پاکستان کے کسی شہر میں نہیں ۔ایک زمانے میں اسے پاکستان کا دبئی کہا جاتا تھا ۔یہ واقعی میں اب بھی غریبوں کا دبئی ہے ۔اسے غریب کی ماں بھی کہا جاتا ہے ۔اس کی بلندوبالا عمارتیں ،ٹریفک کا اژدھام ،اس کے عالمی شہر ہونے کا پتا دیتی ہے ۔ایک زمانے میں یہ بڑا خوبصورت شہر تھا ۔اس کی تاریخی عمارتیں اس کی دلکش کہانیاں سنایا کرتی تھیں ۔35سال میں اس کو وہ رگڑا لگایا گیا کہ رہے نام اللہ کا ۔کہیں لسانی سیاست ،کہیں مکروفریب کے سائے ،کہیں قتل وغارت گری ، کراچی رنج وملال میں ڈوب گیا اور یہ سوال کرتا نظر آتا تھا کہ میرا کیا قصور ہے ۔
یہ پاکستان کا وہ سب سے بڑا شہر ہے،جہاں سب سے زیادہ خیرات اورسب سے زیادہ صدقہ دیا جاتا ہے ،یہ وہ شہر ہے جہاں پاکستان کے کسی بھی شہر کی نسبت سب سے زیادہ جامعات اور اسکول ہیں ۔یہ وہ شہرہے جہاں سب سے زیادہ علم وہنر والے لوگ ہیں ۔یہاں کی راتیں جاگتی ہیں ،دن رگوں میں دوڑتے خون کی مانند نظرآتے ہیں ۔
اسے ملک کا سب سے کماو پوت شہرہو نے کا بھی اعزاز حاصل ہے جس سے حکومت کو ملک کے کل ٹیکس کا68فیصد ٹیکس حاصل ہوتا ہے ۔نتیجے میں اسے سہولیات اور مراعات سے محروم ر کھا جاتا ہے اور تو اور یہ بند گاہ جیسی نعمت کو بھی اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہے۔
یہاں کے لوگوں کو ہمیشہ سرکاری ملازمتوں سے محروم رکھا گیا ہے۔آج شہر کی کوئی سڑک ایسی نہیں جس پر گڑھے نہ ہوں ۔تمام علاقوں کے اندرونی گلی محلوں میں سڑکوں کا انفرا اسٹرکچر نہیں ۔جس گلی میں جائیں کچرے کے ڈھیرنظر آتے ہیں ۔پانی کا مسئلہ ،صحت و صفائی کا مسئلہ ،بجلی اور گیس کا مسئلہ ،کبھی قومی شناختی کارڈ صارفین کو مسئلہ ،وسائل کی درست فراہمی کا مسئلہ ،ٹرانسپورٹ کا مسئلہ یہ سب وہ مسئلے ہیں جو کراچی کو آجکل درپیش ہیں۔ ان مسائل کو کون حل کرے گا ۔لوگوں نے 35سال شہر کراچی پر حکمرانی کرنے والوں کو دیکھ لیا کہ اس نے شہریوں کو کیا دیا،حالانہ کہ ان پاس جتنی طاقت تھی وہ کام کرتے تو کراچی کو آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے ۔بھٹو کا نعرہ لگاکر عوام کی بات کرنے والوں کو بھی شہریوں نے دیکھ لیا ۔دوسال سے پی ٹی آئی کے 14 ایم این ایزبھی کراچی میں موجود ہیں ،لیکن کراچی کے مسائل جوں کے توں ہیں ۔
تمام جماعتوں کو کراچی کے شہری آزما چکے ہیں ،کراچی میں صرف ایک ہی جماعت بچی وہ ہے جماعت اسلامی ۔جماعت اسلامی کی ایک خوبی یہ ہے کہ آج تک اس کے کسی فرد پر کوئی کرپشن کا داغ نہیں ہے ۔پڑھے لکھے اور منظم لوگ ہیں ۔نعمت خان جیسے اور عبدالستار افغانی جیسے لوگوں نے اس شہر کی تعمیروترقی کیلئے جو کام کیے وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ۔جماعت اسلامی ہمیشہ سے لوگوں کی نہ صرف مدد میں آگے آگے رہی ہے ،بلکہ اس نے شہری مسائل کو فوکس کیا ہے ۔جماعت اسلامی 27ستمبر بروز اتوار شاہراہ قائدین کراچی میں ” حقو ق کراچی مارچ“ کررہی ہے اور اس میں کراچی کے شہریوں کے حق کی بھر پور آواز اٹھائی جارہی ہے ۔جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ جعلی مردم شماری کے بجائے حقیقی مردم شماری کی جائے ،کراچی کی اصل آبادی کو جو تین کروڑ یا اس سے زائد ہے کو گنا جائے اور اسی کے حساب سے کراچی کیلئے پیکیج دیا یا بجٹ میں حصہ ر کھا جائے ۔کراچی کے نوجوان روزگار سے محروم ہیں ،انہیں روز گار دیا جائے ۔کے الیکٹرک کی لوٹ مار بند کی جائے اور اسے قومی تحویل میں لیا جائے ۔شہری حکومت کو بااختیار بنایا جائے ،میرٹ کا قتل عام بند کیا جائے اورکوٹہ سسٹم ختم کیا جائے ۔اس کے علاوہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ کراچی کے شہریوں کیلئے تو انا آوازاٹھائی ہے ،چاہے پانی کا مسئلہ ہو یا بجلی ،کا قومی شناختی کارڈ کے مسائل ہوں بحریہ ٹاو¿ن کے متاثرین کا سانحہ بلدیہ کے متاثرین کی بات ہو یا تاجروں اور تعلیمی اداروں کے مسائل کی بات ہو امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کراچی شہریوں کی ایک توانا آواز بنی ہے ۔
”حقو ق کراچی مارچ “کے ذریعے یہ باور کرایا جارہا ہے کہ کراچی کے لوگ اب جاگ چکے ہیں اور اپنے حقو ق کے حصول کیلئے تیار ہیں ۔اب کراچی کے لوگوں کو ان کا حق دینا ہوگا ۔
یوں کہیں تو بے جا نہیں ہوگا کہ جماعت اسلامی نجات دہندہ بن کے آئی ہے ،وہ لوگوں ظلم کے اس نظام سے نجات دلانے کیلئے آئی ہے ۔کراچی کے شہری 35سال سے شہر میں بد امنی اور مسائل کا سامنا کررہے تھے ،اب وہ آزاد ہیں اور امن کے ساتھ ہیں ،لیکن ان کو گوں نا گوں مسائل درپیش ہیں جن کے فوری حل کی ضرورت ہے ۔
ہمارے خیال میں جماعت اسلامی شہر کی قیادت کیلئے موضوں جماعت ہے ،نہ کوئی کرپشن کا داغ نہ کوئی کرپشن کا
چھینٹا،امن پسند ،پڑھے لکھے لوگ ،صاف ستھری سیاست کے امین ہیں۔مشکل گھڑی میںبھی اس نے کبھی اہلیان کراچی کی مدد سے گریز نہیںکیا ،اب یہ اہلیان کراچی کی ذمہ دار ہے کہ وہ کراچی کو اپنے حالات بدلنے کیلئے اپنی دل کو کشادہ کرتے ہوئے جماعت اسلامی کو ویلکم کریں اور اس کا ساتھ دیں ۔

شہر شہر کی خبریں

کورونا وبا سے اموات کی شرح 140 فیصد بڑھ گئی،اسد عمر

اسلام آباد( ویب ڈیسک ): وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے کہ کورونا وبا سے اموات کی شرح چند ہفتوں کے

... مزید پڑھیے

کورونا سے مزید 14 افراد جاں بحق،تعداد6673 ہوگئی

اسلام آباد( ویب ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 14 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور مرنے

... مزید پڑھیے

پی ڈی ایم جلسہ کو سبوتاژ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا، مراد علی شاہ

کراچی (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے ایک

... مزید پڑھیے

تعلیم

جامعہ سندھ، مختلف شعبوں میں بیچلرو ماسٹر ڈگری پروگرامز میں داخلے جاری (تعلیم)

حیدر آباد(تعلیم ڈیسک)جامعہ سندھ جامشورو میں مختلف 57 شعبوں میں بیچلر و ماسٹر ڈگری پروگرامز میں داخلے جاری

... مزید پڑھیے

جامعہ کراچی: بی کام پرائیویٹ کےامتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام پرائیویٹ سال اول اوردوئم

... مزید پڑھیے

اسکالرشپ کی پالیسی کو صاف و شفاف بنایا جائے، سعید غنی وزیر تعلیم سندھ (تعلیم)

کراچی (ویب ڈیسک ) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اسکالرشپ کی پالیسی کو صاف و شفاف بنایا

... مزید پڑھیے

کھیل

چھ ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے قائد اعظم ٹرافی کے اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی


لاہور (اسپورٹس ڈیسک ) چھ ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے لیے اپنے اپنے اسکواڈز کو

... مزید پڑھیے

زمبابوے کرکٹ ٹیم ایک روزہ اور ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک):32رکنی زمبابوے کرکٹ ٹیم تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے

... مزید پڑھیے

آپریشنل صلاحیت کی بدولت نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا

لاہور (ویب ڈیسک):پاکستان کرکٹ بورڈکے ترجمان نے کہا ہے کہ پی سی بی نے ایک بار پھر اپنی آپریشنل صلاحیت اور

... مزید پڑھیے

تجارت

انڈوں کی قیمتیں بھی آسمان پر،190روپے درجن میں فروخت

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فی درجن انڈے 190 روپے تک فروخت ہونے لگے۔شہر اقتدار

... مزید پڑھیے

حکومت کا ٹماٹر پیاز ایران سے درآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث ایران سے درآمد کا فیصلہ کر لیا ۔

... مزید پڑھیے

پی ٹی اے : موبائل فون بیلنس ریچارج پرٹیکسزسے متعلق وضاحت جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجسنی) پی ٹی اے نے موبائل فون بیلنس ریچارج پرٹیکسزسے متعلق اپنی وضاحت جاری

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

سعودی حکومت کا روضہ رسولﷺکو زیارت کیلئے کھولنے کا اعلان

جدہ (ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے روضہ رسول ﷺکو زیارت کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روضہ

... مزید پڑھیے

بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن میں2 کشمیری شہید کر دیے

سرینگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید دو

... مزید پڑھیے

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات 1041708ہو گئیں

نیویارک ، ماسکو ، (ویب ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 10لاکھ 41ہزار 708تک پہنچ گئیں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

ایمن خان نے منال خان کی ابٹن لگاتے ہوئے تصویر شیئر کردی

اسلام آباد (شوبز ڈیسک )اداکارہ ایمن خان نے مایوں کی تصویر شیئر کردی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس

... مزید پڑھیے

ثنا جاوید نے عمیر جسوال کے ساتھ شادی کر لی

اسلام آباد (شوبز ڈیسک)اداکارہ ثنا جاوید نے عمیر جسوال کے ساتھ شادی کر لی۔ ثنا جاوید او ر عمیر جسوال کی شادی

... مزید پڑھیے

”میرے پاس تم ہو“ کے کی پیشکش مشورے کے بعد قبول کی، عائزہ خان

اسلام آباد (شوبز ڈیسک )اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ لوگ دانش تیمور سے بہت ڈرتے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

اسپائسی فش اسٹکس

قرة العین
اجزا
مچھلی کے فلے۔۔ 500 گرام

... مزید پڑھیے

کوفتہ ہرا مصالہ پلاﺅ

انتخاب:امِ سعد

:اجزاءکوفتہ کیلئے

... مزید پڑھیے

بلاگ

سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم (بلاک)

ڈاکٹرسلیس سلطانہ 

دنیا میں انسان کا امتیاز و امتحان یہی ہے کہ اس کو آزادی اور اختیار کا عطیہ دیا گیا ہے۔ اس کو نیکی اور بدی

... مزید پڑھیے

یورک ایسڈ کا علاج (بلاک)

چالیس سال کی عمر کے بعد جسم میں ہونے والا شدید درد یورک ایسڈ کے بڑھنے کے باعث ہوتا ہے کچھ عام پھل جن کا

... مزید پڑھیے

بارشوں کے دوران مثالی خدمت (زین صدیقی)

زین صدیقی 

خلق خدا کی خدمت بڑا کام ہے اور اس کار خیر کے پیچھے رضائے الٰہی کے حصول کی سوچ ہو تو یہ پورے معاشرے کیلئے

... مزید پڑھیے