آکسیجن سے پہلے آکسیجن

ڈاکٹر عاصم اللہ بخش

کرونا ایک انکشاف سے بڑھ کر ایک چیلنج بنا، اور ہوتے ہوتے اب یہ سر پر لٹکتی جان لیوا تلوار

کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ اسے سانحہ نہ بننے دیا جائے، اس کے لیے عوام کو بھی مستعد ہونا ہوگا۔ احتیاط کرنا ہو گی ۔۔۔ یعنی  :

سر پر کفن باندھنے کے جذبے سے سر شار قوم کو منہ پر ماسک کا اہتمام کرنا ہو گا ورنہ کفن سر سے کھسک کر سارے بدن تک وسیع ہو سکتا ہے۔

ایک دوسرے سے فاصلہ رکھ کر بات کریں ۔۔۔ ایک تو اس سے باہم دست و گریبان ہونے کا امکان معدوم ہو جائے گا جس سے باہم الفت بڑھے نہ بڑھے امن و آشتی ضرور بڑھے گی نیز کرونا کو بھی ایک فرد سے دوسرے تک جست لگانے میں شدید دشواری ہو گی۔

تہیہ کر لیں کہ ہمیں ہاتھ دھو کر کرونا کے پیچھے پڑنا ہے ۔۔۔ بیس سیکنڈ سادہ پانی اور سادہ صابن سے نہایت سادگی سے ہاتھ دھونا ہیں اور بس ۔۔۔ اب کرونا آگے آگے اور ہم اس کے پیچھے  !

یہ تو ہوئی احتیاط۔ 

اب اگر بالفرض اس سب کے باوجود بھی کرونا آ ہی پکڑے تو ہمیں اور بھی چوکس ہو جانا ہے۔  دواؤں کے ساتھ ساتھ آکسیجن کی پیمائش والا آلہ پلزآکسو میٹر  بھی خرید لینا ضروری ہے۔ کرونا کے ہنگام یہ حقیقتاً زندگی بچانے والا  آلہ ہے، زندگی اور موت کے مابین ایک حدِ فاصل۔ یہ آپ کو آپ کی اکسیجن کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رکھتا ہے جس کی وجہ سے آکسیجن کی خون میں مقدار کے تناسب سے بروقت متعلقہ  دواؤں کے استعمال کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے اور افراتفری یا ہنگامی صورتحال کی کیفیت پیدا نہیں ہوتی۔

مثلاً اگر آپ کی آکسیجن کی مقدار 94 سے زائد اور سانس کی رفتار 23 فی منٹ سے کم ہے تو آپ کو آکسیجن سلنڈر یا اسپتال جانے کی قطعی ضرورت نہیں۔ آپ سانس کی مشقوں اور ہر دو گھنٹے بعد آدھ گھنٹہ پیٹ کے بل لیٹنے سے اپنا آکسیجن لیول بہتر کر سکتے ہیں۔

اس دوران آپ اپنے ڈاکٹر صاحب سے ضرور رابطے میں رہیں، آکسیجن لیول اور اس میں آنے والی بہتری یا ابتری سے انہیں آگاہ کرتے رہیں اور ان کی جانب سے تجویز کیے جانے ٹیسٹ کرواتے رہیں۔ اس اسٹیج میں آپ تھوڑی Pro active اپروچ اپنا کر اپنا آکسیجن لیول بہتر رکھ سکتے ہیں۔  اس مرحلے میں پلس آکسی میٹر کا کردار نہایت اہم ہے۔ ایک آلہ پورے گھر کے لیے کافی ہے اور آپ خود صحتیاب ہو نے کے بعد یہ پڑوسیوں یا عزیز رشتہ داروں کو بھی دے سکتے ہیں۔

اس ضمن میں ہمارے ہاں ایک اور امر بھی لائق توجہ ہے۔ 

جب بھی کسی فرد میں کرونا کی تشخیص ہوتی ہے تو اسے آئسولیشن کے نام پر ایک کمرے میں دھکیل کر باہر سے قفل لگا دیا جاتا ہے۔ گویا اب اسے وہیں رہنا ہے۔ باہر کی دنیا سے اس کا تعلق ختم اب اس کی خوراک، دوا وہیں اس تک پہنچا دی جائے گی۔ اس نے باہر نہیں آنا۔ یہ کسی حد تک درست طریقہ ہے لیکن شاید ہم سے یہاں ایک غلطی بھی ہو رہی ہے۔

 اگر آپ دنیا بھر میں دیکھیں تو کرونا سے زیادہ متاثرین مڈل اور اپر کلاس کے لوگ ہیں۔ یہ سوسائٹی کا وہ حصہ ہیں جو بند گھروں، بند گاڑیوں اور بند دفتروں میں اپنے شب و روز کا زیادہ حصہ گزارتے ہیں۔ مغرب میں زیادہ بیماری اور جانی نقصان کا ایک بڑا سبب یہی "کلوزڈ ڈور لِوِنگ" اور ائیر کنڈیشننگ کا نظام ہے۔ ہمارے ہاں لوئر کلاس کے لوگ بھی کرونا سے متاثر ہوتے ہیں لیکن ان کی تعداد کے لحاظ سے یہ تناسب بہت کم ہے اور ان میں بھی زیادہ شدید نوعیت کی بیماری خال خال ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ ہے کہ ان کے دن کا بیشتر حصہ باہر کھلی فضا میں گزرتا ہے اور بسا اوقات تو رات کا سونا بھی کچھ ایسے ہی ہوتا ہے۔ 

ہمیں چاہیے کہ جب بھی ہمارے ہاں کسی کو کرونا تشخیص ہو تو اسے آئسولیٹ تو ضرور کریں ۔ لیکن تازہ ہوا سے اس کا رابطہ منقطع نہ ہونے دیں۔ دن میں صبح و شام کچھ وقت وہ چھت، ٹیرس یا گراؤنڈ میں کھلی فضا میں ضرور بیٹھے۔ تازہ ہوا میں لمبے لمبے سانس لے اور ریلیکس کرے۔ پلس آکسی میٹر پاس رکھے اور دیکھے کہ یہ activity اس کے پھیپھڑوں اور نظام تنفس کے لیے کیسے ایک ٹانک کا کام کرتی ہے۔ بجائے اس کے کہ وہ بند کمرے میں بیٹھا مایوسی اور بیمار ہوا کا شکار ہوتا رہے ۔۔۔ اسے وہ آکسیجن لینے دیں جو بالکل مفت اور لامحدود مقدار میں ہمہ وقت میسر ہے۔

کھلی فضا میں لیے گئے سانس شاید سیلنڈر تک کے سفر کو مسدود کر دیں ۔,یا کم از کم محدود ضرور کردیں !

شہر شہر کی خبریں

الخدمت کراچی کے تحت عید الفطر کویکجہتی فلسطین کے طور پرمنایا گیا

  کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کےتحت عید الفطر کو یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا گیا ۔ عید کے دن کا آغاز خصوصی دعاؤں سے کیا گیا ،الخدمت کے تمام ضلعی

... مزید پڑھیے

صاحبزادہ ولید رضا شہیدی کی جانب سےسالانہ عید ملن تقریب کا انعقاد

کراچی(نمائندہ رنگ نو) طلباء اسلام کراچی کےسرپرست اعلیٰ صاحبزادہ محمد ولید رضا شہیدی کی جانب سےعید ملن  تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پاکستان مسلم لیگ

... مزید پڑھیے

رنگ نوکےقارئین وناظرین کوعید مبارک،مظلوم فلسطینیوں کو دعاؤں میں یاد رکھنےکی اپیل

کراچی ( نمائندہ رنگ نو) اردو کی مقبول ویب سائٹ ”رنگ نو ڈاکام “اوررنگ نو چینل کی انتظامیہ نےپاکستان میں اور پاکستان سے باہرموجود اپنے تمام قائین وناظرین ،اپنے تمام

... مزید پڑھیے

تعلیم

میٹرک بورڈ سے الحا ق شدہ اسکولوں کی تجدید کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک )میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی تجدیدسال 2024-25 ءاور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کا شیڈول

... مزید پڑھیے

جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل )ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے میٹرک بورڈ میں تمام سالانہ امتحانی فارم 2024جمع

... مزید پڑھیے

بی اے،بی کام ریگولروپرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 23 اپریلسے شروع ہوں گے (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک )ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید شاہد ظہیر زیدی کے مطابق بی اے ،بی کام ریگولروپرائیوٹ اور بی ایس سی (پاس) سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے

... مزید پڑھیے

کھیل

سندھ گیمز کیلئے تائیکوانڈو کراچی کی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

کراچی( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک)تائیکوانڈو کراچی نے خان لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں 18 ویں سندھ گیمز 2024 کے لیے تائیکوانڈو

... مزید پڑھیے

ہمدرد پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ، مارکیٹنگ ڈویژن کی ٹیم ٹائیگرزکی فتح

کراچی (نمائندہ رنگ نو )بانی ہمدرد پاکستان اور ملک وقوم کے ممتاز سماجی رہنما اور مدبرشہید حکیم محمد سعیدکے یوم ولادت ۹جنوری کی

... مزید پڑھیے

قومی کرکٹ ٹیم ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال میچ کھیلے گی

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں آسٹریلیا کیے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال

... مزید پڑھیے

تجارت

حکومت نے لٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی بھی مہنگی کرنے کا اعلان کردیا

اسلا م آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

... مزید پڑھیے

کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ

... مزید پڑھیے

نئے سال میں بھی سکھ کا سانس نہیں ملے گا ،عوام پرگیس بم گرانے کی تیار ی

اسلام آبا د(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )نگران حکومت نے نئے سال میں بھی غریب عوام کو سکھ کا سانس نہ لینے کاعندیہ دے دیا ہے ۔2024 کے

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا

اقوام متحدہ /رام اللہ (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا۔

... مزید پڑھیے

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے غزہ

... مزید پڑھیے

بھارت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں5سال کی توسیع کر دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہےکہ ان کے لیے ایم فِل جیسی اعلیٰ تعلیمی ڈگری حاصل کرنا مشکل نہیں بلکہ بائیں ہاتھ

... مزید پڑھیے

رشتوں کے ٹوٹ جانے پر خود کو ٹوٹنے مت دین : مایا خان

لاہور(شوبز ڈیسک ) اداکارہ و میزبان مایا خان نے ناکام اور کمزور رشتوں میں الجھی خواتین کو مشورہ دیا ہے۔اداکارہ کی سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی

... مزید پڑھیے

لوگوں کو تنازعات اور منفی باتیں نہیں پھیلانی چاہئیں:مومنہ اقبال

لاہور (شوبز ڈیسک ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے کرکٹرز کے میسجز سے متعلق بیان پر وضاحت دے دی ہے۔

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

میں ایک زندہ لاش (بلاک)

 حکیم سید صابرعلی شاہ

میں ایک زندہ لاش۔۔۔۔۔۔ کربلائے غزہ کے تناظر میں عالم اسلام کا نوحہ۔۔۔۔۔۔بچپن سے لے کر آج تک جب بھی سانحہ کربلا کا مطالعہ کرتا ہوں یا طلبہ کو ان کے

... مزید پڑھیے

اظہارمحبت اور رب کی تسلی (عریشہ اقبال )

عریشہ اقبال

 کتاب" خدا تک کا سفر "میں موجود اقتباس کو پڑھ کر گویا تذکیر کا سنہرا موقع مل گیا ۔۔۔۔۔۔

... مزید پڑھیے

عہد حاضر میں ماؤں کی ذمہ داری (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

بچے قدرت کاانمول تحفہ ہیں بہت معصوم،سادہ اور موم کی طرح نازک انہیں جس سانچے میں چاہے ڈھالا جا سکتا ہے۔ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے ۔

... مزید پڑھیے