میرے نبی صلی الله عليه وسلم سے میرا رشتہ کیا ہے ؟

عائشہ مشیر

.کئی روزتک اس موضوع پر لکھنےکی کاوش میں لگی رہی لیکن ہر مرتنہ ناکامی کا سامنا ہوا۔ ذہن سوچوں کا مرکز بن گیا

 کیا میں ایک باعمل مسلمان ہوں ؟ کیا میں واقعی سنت نبوی پر عمل کرتی ہوں؟ یا میں نے صحاح ستہ کو پڑھ رکھا ہے؟ یا میں دن میں کتنی ہی بار درود شریف کا تحفہ اپنے نبی کے لئے بھیجتی ہوں؟ کیا میرا واقعئ کوئی رشتہ بنتا تھا ؟ کیا میں اس لائق تھی؟ یا میری محبت اتنی  پختہ تھی؟  اور اس سب کا جواب ایک حرف پر آکر ختم ہوتا  "نہیں" ۔۔۔میں نہیں ہوں ایک اتنی اچھی مسلمان اور نہ ہی اتنی اچھی امتی کہ رسول اللہ سے اپنے تعلق کو ایک تحریر کی شکل میں کسی کے سامنے پیش کرسکوں ۔۔لیکن یوں ہی ایک روز ذہن میں ایک بات آئی۔۔

بہت سے تعلق یک طرفہ بھی تو ہوتے ہیں۔ اور یہ تعلق بھی شاید یک طرفہ ہی تھا جو کہ آج سے تقریبا چودہ سو سال پہلے ہی بن چکا تھا۔ شدت محبت کی انتہا تو دیکھیں جس کا تصور کرنا بھی ہمارے لیۓ ممکن نہیں- روز محشر کے منظر سے ہم سب بخوبی واقف ہیں کہ کیسا نفسا نفسی کا عالم ہوگا- وہ ہوگا یوم الفرقان یعنی فیصلے کا دن -ماں اپنی اولاد کو نہیں پہچانے گی۔ یہ وہ ماں ہے جس کی محبت سے تشبیہہ دے کر اللہ تعالی نے اپنی محبت کی وضاحت کی ہے ۔تو سوچیں اس روز جب تمام آدم کی اولاد "یا ربی نفسی نفسی"۔۔۔۔" یا اللہ مجھے دوزخ کی آگ سے بچا"  کی صدائیں بلند کررہی ہوگی تب ہوگا کوئی جو اللہ سے ہمارے لیۓ خیر مانگ رہا ہوگا "یا ربی امتی امتی " ۔۔.  "یا اللہ میری امت کو دوزخ کی آگ سے بچا۔"  تاریخ میں بڑی بڑی محبتوں کی مثالیں پائی جاتی ہے۔۔۔اب آپ خود بتائیں کیا ہم میں سے کوئی دے سکتا ہے اس قدر بے لوث محبت کا مول ۔۔ انمول شے کا مول کوئی کیسے دے سکتا ہے ؟ جو دام مانگے وہ کیسا عشق؟ یہاں تو بات بدلے کی ہو ہی نہیں سکتی- رسول اللہ محسن انسانیت ہیں۔ یہ ایک لازوال رشتہ ہے جو کل بھی تھا اور آج بھی ہے اور آگے بھی بنا رہے گا۔ ہمارے پیارے نبی کے لیۓ اللہ تعالی نے پوری کائنات سجادی اور انہیں رہتی دنیا کے لیۓ رحمت بنا دیا- ہمارے لیۓ معلم بنا دیا۔ وہ معلم جو ہمیں ایک مکمل ضابطہ حیات دے گئے ۔اب اس پر عمل پیرا ہونا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم کچھ نہیں کر سکتے لیکن کوشش تو کر سکتے ہیں نا۔ ہمارا اپنے ساتھ مقابلہ بھی صرف کوشش کا ہے۔۔ ہمارے لیۓ ان کی زندگی میں اسباق ہیں جن سے ہمیں سیکھنا ہے

میں اگر اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم  سےمحبت کروں بھی تو اس کا ثبوت کیسےدوں؟  شاید اپنے ساتھ وفادار ہو کر۔۔ اپنے لیۓ ہی اچھے اعمال کرکے خود کو جنت کے راستے پر راغب کرکے۔۔ کیوں کہ یہی تو ہے نبی سے وفاداری کا ثبوت ہے۔ آج کی دنیا میں ہم پر کوئی ایک احسان کرتا ہے ہم تا عمر اس کے شکر گزار ہو جاتے ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تو ہیں ہی ہمارے محسن جن کے احسانات کا بدلہ ممکن ہی نہیں۔ ان کی زندگی کے کس پہلو کو اٹھا کر بات کروں سمجھ نہیں آتا ۔سیرت نبوی بہت ہی وسیع و عریض موضوع ہے جس کو لکھنے بیٹھیں تو الفاظ کم پڑ جائیں ۔۔۔ قلم کی سیاہی ختم ہو جائے تب بھی مکمل طور پر بیان کرنا ممکن نا ہوگا ۔میرے لفظوں کا ذخیرہ ناکافی ہے ہمارے پیارے نبی کی شان اقدس کو بیان کرنے کے لیۓ۔

سوچتی ہوں کہ آخر کس پہلو پرروشنی ڈالوں؟ میرے نبی کےاندر صداقت تھی۔ وہ امانت دار تھے اس قدر کہ اہل مکہ انہیں صادق اور امین کے نام سے جانا کرتے  تھے۔ یعنی سچا بےحد سچا اور امانت میں کبھی نہ خیانت کرنے والا۔ عادل تھے اس قدر کے ایک موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ "اگر میری بیٹی فاطمہ بنت محمد بھی چوری کرتی تو ان کے بھی ہاتھ کاٹ دیۓ  جاتے۔"یہ وہ بیٹی ہیں جو ان کا جگر گوشہ تھیں۔

اگر آج کے دور سے ہم موازنہ کریں تو بہت سی ایسی چیزیں دیکھنے میں آتی ہیں جس پر آج کے انسان کو نادم ہونا چاہیے۔ میں موازنہ اگر کروں بھی تو کیا؟ موازنہ بھی تو برابری کی سطح پر کیا جاتا ہے نا۔ یا پھر نہیں کیا جاتا ۔۔ آج کل ہمارے معاشرے میں بہت سی برائیوں کو پروان چڑھایا جا رہا ہے جس میں والدین کی نافرمانی بھی شامل ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "تم اپنے والدین کی فرمانبرداری کرو تمہاری اولاد تمہاری فرمانبرداری کرے گی۔" لیکن  آج کل ہماری نوجوان نسل سرکش ہو گئی ہے والدین کے حقوق کو بھول بیٹھی ہے ۔پاکستان کہنے کو ایک اسلامی ریاست ہے لیکن ہم سب اپنے اصل کو بھول بیٹھے ہیں۔ ہمیں تصحیح کی ضرورت ہے۔ ہمیں خود کو بدلنے کی ضرورت ہے۔اس  دورکی صحابیات شرم و حیا اور بہادری کا پیکر تھیں۔ عورت کی حیا ہی تو اس کی اصل خوبصورتی ہے۔ اس کا سنگھار ہے ۔ 

نبی فرماتے ہیں "جب تم میں حیا نہ رہے تو جو دل چاہے کرو" (بخاری مسلم) اور آج کل کی خواتین  ماڈرنزم کوفالوکرنا چاہتی ہیں۔ تو بھئ سب سے جدید مذہب ہمارا ہی تو ہے دین اسلام۔ وہ تو دور جہالت تھا اسلام کے آنے سے پہلے کا دور تھا جب عورتوں کی زینتیں بازاروں میں بکا کرتی تھیں۔ سب سےجدیدیت کا مذہب میرا اپنا مذہب ہے۔ اب فیصلہ آپ خود کریں زیادہ ماڈرن کون ہوا ہماری با حیا صحابیات یا دور جہلیت کی بے پردہ عورتیں ۔۔اخلاقیات کے بارے میں تو میں کیا ہی بولوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فرمایا "میں تو اسی لیۓ بھیجا گیا ہوں کے اخلاق حسنہ کی تکمیل کروں"  اور تاریخ گواہ ہے کہ نا ہی تو کوئی میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم  سے زیادہ احسن اخلاق والا آیا تھا اور نا ہی آئے گا ۔ بے شک انسان کی عظمت کا باعث ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا بشر ہونا۔ مجھ نا چیز کے لیۓ تو یہ بھی کم نہیں کہ میرے رب نے مجھے اپنے حبیب کا امتی بنادیا۔ مجھ پر میرے نبی کی اطاعت فرض کی گئی ہے اور یقین کیجیۓ جس دل میں نبی کی محبت کا جذبہ نہیں ایسے دل والا خود کو مسلمان کہنے کا اہل نہیں۔

نبی سے محبت کا اظہار صرف ایک دن کا محتاج نہیں کے بارہ ربیع الاول کو گھر سجا لیا اوراظہار الفت کےلیۓ دونعتوں کےنذارانے پیش کر دیۓ۔۔ بلکہ نبی سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں سنت نبوی پرعمل پیرا ہونے کی پوری کوشش اور ہمت کریں۔ انشاء اللہ استقامت دینے والی ذات اللہ تعالی کی ہے۔ بے شک وہ ہر چیز پر قادر ہے- دلوں کے احوال سے خوب واقف ہے۔ بطور رائٹر اس قدر  خوبصورت موضوع کا اختتام کرنے کا دل تو نہیں چاہتا۔لیکن خیر ۔۔۔۔۔۔ بس حرف آخر یہی ہیں کہ میرے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر لاکھوں کروڑوں درود اور سلام ۔

شہر شہر کی خبریں

این اے 133 لاہور میں ووٹ کی مبینہ خریداری سازش ہے،رحمت خان وردگ

کراچی ( ویب ڈیسک )تحریک استقلال کےمرکزی صدررحمت خان وردگ نے این اے 133 لاہور میں مبینہ ووٹ خریداری کی ویڈیو کوحکمراں جماعت کی سازش قرار دیتے ہوئے

... مزید پڑھیے

مظفر گڑھ : ٹریفک حادثہ میں 4افراد جاں بحق ، 3زخمی ہوگئے

مظفر گڑھ ( ویب ڈیسک )مراد آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 4افراد جاں بحق ، 3زخمی ہوگئے ۔

... مزید پڑھیے

صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا” آغوش ہوم “ کادورہ ،یتیم بچوں میں گھل مل گئے

  کراچی( نمائندہ رنگ نو) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبد الشکور کا گلشن معمار میں الخدمت کے نو تعمیرشدہ” آغوش ہوم “کا دورہ

... مزید پڑھیے

تعلیم

وفاق نے رواں سال تعلیمی اداروں میں مکمل نصاب بحال کرنے کااعلان کردیا (تعلیم)

اسلام آباد (تعلیم ڈیسک)حکومت نے رواں سال تعلیمی اداروں میں مکمل سلیبس بحال کرنے کااعلان کردیا

...

... مزید پڑھیے

جامعہ کراچی : تعلیمی سیشن 2022 کے داخلوں کی کی منظوری دے دی گئی (تعلیم)


کراچی (تعلیم ڈیسک):جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمودعراقی کی زیر صدارت جمعرات کے روز کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں

... مزید پڑھیے

گورنمنٹ نیوعلی گڑھ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹنڈوآدم میں یومِ اقبال کی تقریب (تعلیم)

ٹنڈوآدم ( نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام ) گورنمنٹ نیو علی گڑھ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹنڈوآدم میں یومِ اقبال کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی

...

... مزید پڑھیے

کھیل

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26نومبر سے شروع ہو گا

چٹاگانگ (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 نومبر سے ظہور احمد

... مزید پڑھیے

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ،قومی ہاکی ٹیم 20نومبر کو بھارت روانہ ہو گی

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)بھارت میں منعقدہ جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کو حکومت کی جانب سے گرین سگنل مل گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری

... مزید پڑھیے

پئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کیلئے فخر اور اعزاز کی بات ہے : رمیز راجہ

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے

... مزید پڑھیے

تجارت

لاہور: درجہ دوم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

لاہور (ویب ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت لاہور کے گھی مافیا نے درجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ۔

... مزید پڑھیے

پاکستان کو1 ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا قرضہ جاری کیاجائے گا: آئی ایم ایف

اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے درمیان سٹاف لیول پر قرض کا معاہدہ طے پاگیا ۔عالمی مالیاتی فنڈ

... مزید پڑھیے

ملک میں مہنگائی کی شرح 18 اعشاریہ 34 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ملک میں مسلسل مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرارہے رواں ہفتےمہنگائی میں 1.07 فیصد مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ملک

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

افغانستان کی امداد کیلئے 600 ملین ڈالر کا ہدف مکمل ہوگیا، اقوام متحدہ

جنیوا (ویب ڈیسک )اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کی امداد کیلئے اس کی حالیہ اپیل کا 600 ملین ڈالر کا ہدف مکمل ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹ

... مزید پڑھیے

مذہبی آزادی پر تشویش‘ کی امریکی فہرست میں پاکستان بھی شامل

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی وزارتِ خارجہ نے پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے جہاں مذہبی آزادی کے حوالے سے خصوصی 

... مزید پڑھیے

رواں سال کا آخری چاند گرہن 19نومبر اور آخری سورج گرہن 4دسمبرکو ہوگا

کوئٹہ (ویب ڈیسک )ماہر فلکیات ڈاکٹر ریاض نے کہا ہے کہ رواں سال کا آخری چاند گرہن 19نومبر بروز جمعہ اور آخری سورج گرہن 4دسمبر بروز ہفتہ ہوگا ۔پاکستان میں یہ دونوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

زندگی گزارنے کا کوئی مقصد ہونا چاہیے: اداکارہ ثنا

لاہور (شوبز ڈیسک)معروف اکارہ ثنا نے کہا ہے کہ زندگی گزارنے کا کوئی مقصد ہونا چاہیے اور جو لوگ زندگی کو کسی مقصد کے

... مزید پڑھیے

میری ویڈیوز پر محبت ،تنقید اور شہرت بھی ملی: حریم شاہ

لاہور (شوبزڈیسک)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ میرا کوئی پیشہ نہیں ہے، کیونکہ جو میں کرنا چاہتی تھی وہ آج تک

... مزید پڑھیے

پاکستان میں مستقل مزاجی سے فلمیں بنانے کی ضرورت ہے:حریم فاروق

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل حریم فاروق نےکہا ہے کہ پاکستان میں مستقل مزاجی سے فلمیں بنانےکی ضرورت ہے، ہمارا سینما کلچر واپس

... مزید پڑھیے

دسترخوان

ڈبہ پیک کھانے

 

عظمیٰ ابونصرصدیقی

حالیہ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ پہلےسے تیارشدہ کھانےنہ صرف موٹاپے کا باعث بنتے ہیں بلکہ یہ صحت کےلیے بھی نقصان

... مزید پڑھیے

اسپائسی فش اسٹکس

قرة العین
اجزا
مچھلی کے فلے۔۔ 500 گرام

... مزید پڑھیے

بلاگ

نسلہ ٹاور گراؤ (بلاک)

  محمد عابد قیوم خان

            نسلہ ٹاور شہر کراچی کی سب سے بڑی اور اہم گزر گاہ یعنی مین شاہراہ فیصل پر واقع ہے جو کہ غیر قانونی تعمیرات میں سے ایک ہے۔

... مزید پڑھیے

حکومت کو ایک اور بحران کا سامنا (بلاک)

افتخار الحسن

ویسے تو گزشتہ چند سالوں سے ملک میں ہر وقت کسی نہ کسی چیز کا بحران رہتا ہے اور اب تو عوام بھی بحرانوں سے تنگ آ چکے کبھی

... مزید پڑھیے

جرائم کےخاتمےکیلئےاسلامی سزائیں ناگزیر (کرن وسیم )

کرن وسیم

بحیثیت مسلمان یہ ہم سب کیلیےلمحہ فکریہ ہے کہ ہمارے ملک میں اسلامی شرعی سزاؤں تک بات کیوں نہیں پہنچنے دی جاتی؟؟ بےتکےاورخودساختہ

... مزید پڑھیے