ٹی وی ڈرامے خاندانی نظام کیلئے خطرہ

کرن وسیم

زیادہ پرانی بات نہیں جب رات کو آٹھ بجے سارے اہل خانہ ٹی وی کےسامنے ذوق شوق سےبیٹھ کر پی ٹی وی کے ڈرامے دیکھا کرتےتھے.سڑکوں،بازاروں میں بھی رش کم

ہوجاتا تھا.. اس کے برعکس آج ڈرامہ چینلزکی بھرمار اورڈراموں کی لمبی قطارہے.. لیکن اب میں اور آپ کیا کرتےہیں؟؟ سارے اہل خانہ ایک ساتھ ڈرامہ اوراس کےدرمیان آنےوالے اشتہارات بے فکری سے دیکھ سکتے ہیں؟؟ کیا آج کے ٹی وی چینلز صاف ستھری اورکسی تباہ کن ایجنڈے سے محفوظ تفریح فراہم کررہے ہیں؟؟ ہم میں سے اکثر افراد اس سوال کا جواب انکار میں ہی دیتے ہیں.

جب سےڈرامہ نگاروں کی جگہ ڈائجسٹ نگاروں نے لےلی۔ ڈرامہ اپنے حقیقی ماحول سےنکل کرخیالی دنیا میں جا بسا، جہاں رومان، جنسی لگاؤ، دکھاوا، منفی کرداراورگانوں نے قدم جمالیے۔

پاکستانی ڈرامہ جب 70 اور 80 کی دہائی میں نشرہوا کرتا تھا توسڑکوں پر سناٹا ہوتا تھا،دیکھنے والے انکل عرفی، شہ زوری، افشاں، قباچہ اور اِکا بوا جیسے حقیقت سے قریب تر کرداروں میں خود کو تلاشتے ملتے تھے۔

یہ وہ دور تھا جب ڈرامے میں عورت کا کردار مضبوط اور مستحکم دکھایا گیا۔ یہ کردار ہمارے ماحول اور اقدار کے آٹے سے گندھے ہوتے تھے۔ ان میں زبان کی چاشنی ہوتی اور ہماری اقدار کا رنگ ہوتا۔ ان ڈراموں کی کشش سڑکوں کے سناٹےسے ظاہر ہوتی تھی۔

پاکستانی ٹی وی ڈراموں میں کرداروافکار کی ایک لڑی ہوا کرتی تھی،جواپنی ترتیب نہیں بھولتی تھی۔

لیکن اب ہرچینل صرف عشق و محبت کی افسانوی کہانیاں، غیرحقیقی موضوعات کی چادروں میں لپیٹ کرپیش کررہا ہے اور جس قدراب عورت کے خود مختار ہونےکی چرچا اور کوشش ہے، ہمارے ٹی وی ڈرامے اسی قدر عورت کو محکوم اور لاچار دکھانےپرمصر ہیں.. یہاں تک کہ گمراہ عورت کو بھی مظلوم بنا کردکھایا جاتا ہے..۔ اب ڈرامے فیملی ڈرامے نہیں رہے۔

مثال کے طور پر ایک ڈرامہ سیریل جس میں ایک لڑکی اپنے بہنوئی سےعشق میں مبتلاہے اور ساری حدود پارکرنے کوتیار بیٹھی ہے..کیا یہ ڈرامہ دیکھنے کے بعد لڑکیاں اپنے بہنوئی حضرات کو بھائیوں جیسی عزت دے سکیں گی.. یا بہنوئی اپنی بیوی کی بہن کو سگی بہن جیسی پاکیزہ نظر سے دیکھے گا... کسی ڈرامے میں دیور بھابی کی غیر ضروری قربت اور بےتکلفی پرسسر صاحب کا ٹوکنا اس قدر منفی دکھایا جارہا ہےکہ جیسے یہ بےتکلفی بالکل جائز ہے۔ نامحرم رشتوں میں ۔۔ اتنے نازک رشتوں کو متنازع بنادینا کہاں کی عقلمندی ہے..اس کےعلاوہ بھی کئی ڈرامے ایسے ہیں جو سسرالی اور خاندانی رشتوں کو ڈراؤنے خواب کی طرح باور کروائے جا رہے ہیں ۔۔

کھلے عام شراب نوشی , جوا اور فیشن انڈسٹری کی چکاچوند میں گھرکی چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ڈرامےاور فیشن کےنام پرعریانیت کو فروغ دیتےایوارڈ شوز ۔۔

اب اہلخانہ اکھٹے بیٹھ کرٹی وی دیکھنے سے کتراتے ہیں۔

جس ملک کے نصاب میں سیکس ایجوکیشن آج بھی متنازع ہے، وہاں کے ٹی وی ڈرامےغیر شرعی ، ناجائز تعلقات اورغیر فطری رشتوں کی کہانیاں دکھانے میں آذاد کیوں ہیں ؟؟؟۔ اب ڈراموں میں ایک مرد، دو عورتوں کے درمیان میدانِ جنگ بنا دکھائی دیتا ہے،یا پھر ایک عورت کو دو , تین مردوں کے درمیان وجہ تنازع بناکردکھایا جاتا ہے۔۔

 70 کی دہائی میں ڈراموں میں عورت کا کردارعمل انگیز ہوا کرتا تھا، لیکن پھر وقت کے ساتھ ہمارے ادبی کردار بھی صنفی عدم مساوات کاشکارہوتےگئے۔ خدا کی بستی جیسے ڈرامے میں مرد و عورت کے کردار بہت عام فہم انداز میں پیش کیئے جاتےتھے...‘

 

حسینہ معین نے جو ڈرامےلکھے، انور مقصود اور ممتاز مفتی نے جوکھیل لکھے،فاطمہ ثریا بجیا نےجن کرداروں کوجِلا دی، وہ ہمارے ارد گرد بکھرےہم آپ جیسےلوگوں کے عکاس تھے۔ اپنے مزاج و ماحول سے مطابقت رکھتے یہ کردار، ہر اداکاراپنی منفرد چھاپ کا مالک تھا۔

لیکن اب ہم ٹی وی ،اے آروائے،جیو،اے پلس , اردو ون اورلاتعداد چینلزریٹنگزکی دوڑ میں معیارکوپیچھے چھوڑچکے ہیں ۔ ..

میڈیا پروڈکشن ہاؤسز میں بڑے بڑے نام رکھنے والے جو کچھ عوام کو دکھارہے ہیں وہ بیرونی ایجنڈا توکہلایا جاسکتا ہےمگر ہمارا کلچر نہیں..

مومنہ درید پروڈکشنز

سیونتھ اسکائی پروڈکشنز

سِکس سگما پروڈکشنز

ایورریڈی پروڈکشنز

یہ پروڈکشن گروپس پوری ڈرامہ انڈسٹری پرحاوی ہیں .. ان کےڈراموں میں فیمینیزم کی گہری چھاپ نظرآتی ہے.. پدرانہ نظام  کودقیانوسیت دکھایا جارہا ہے.. اکثر ڈراموں میں مرد کو جذباتیت کا شکار اور کمزور قوت فیصلہ کا حامل دکھایا جا  رہا ہے.. عورت کے لیے خاندانی حصار کوظلم کی ایک شکل دکھایا جارہا ہےتو یہ کون سا کلچر، کون سا طرز زندگی ہے،جو مسلط کرنے کی تیاری ہے...

گلی محلوں کےعشق ، ایک عورت کے کئی معاشقے،مذہبی افراد کو ظالم اور منفی کردار کا حامل دکھانا،خاندانی رشتوں کی بدنظری ، ریپ اور زیادتی ،طلاق کو عام دکھانا کیا معاشرے میں مثبت سوچ پیدا کرسکتا ہے؟؟؟

یہ سب وہ موضوعات ہیں جو پاکستانی عوام نہیں دیکھنا چاہتےمگر ٹی وی چینلز پر لگاتار یہی سب دکھایا جارہا ہے..پیمرا جیسا غیر فعال ادارہ اس میڈیا کے گھوڑے کو لگام ڈالنے میں بالکل ناکام ہے..

اس کا ممکنہ حل یہ ہے کہ حکومتی سطح پرایک کل وقتی ادارہ یا کمیٹی ایسی بنائی جائےجومیڈیا کواقداروروایات کی حدود کا پابند بنائے.. ڈراموں اور دیگرپروگرامز کی کل وقتی مانیٹرنگ کرسکے.. بےراہ روی اور بیہودگی سے پاک تفریح لوگوں تک پہنچائی جا سکے .. ریٹنگز کا نظام بھی ان ہی نکات پر مبنی رکھا جائے تاکہ چینلز معیارکو ترجیح دیں..عام لوگوں کی رائے کو اہمیت دیں.. ورنہ جو پاکستانی میڈیا چینلز اور پروڈکشن ہاؤسز کی موجودہ روش ہے یہ ہماری ثقافتی اقدار کےساتھ ساتھ ہمارے خاندانی نظام کو بھی لے ڈوبیں گے... معاذ اللہ....

شہر شہر کی خبریں

الخدمت کراچی کے تحت عید الفطر کویکجہتی فلسطین کے طور پرمنایا گیا

  کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کےتحت عید الفطر کو یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا گیا ۔ عید کے دن کا آغاز خصوصی دعاؤں سے کیا گیا ،الخدمت کے تمام ضلعی

... مزید پڑھیے

صاحبزادہ ولید رضا شہیدی کی جانب سےسالانہ عید ملن تقریب کا انعقاد

کراچی(نمائندہ رنگ نو) طلباء اسلام کراچی کےسرپرست اعلیٰ صاحبزادہ محمد ولید رضا شہیدی کی جانب سےعید ملن  تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پاکستان مسلم لیگ

... مزید پڑھیے

رنگ نوکےقارئین وناظرین کوعید مبارک،مظلوم فلسطینیوں کو دعاؤں میں یاد رکھنےکی اپیل

کراچی ( نمائندہ رنگ نو) اردو کی مقبول ویب سائٹ ”رنگ نو ڈاکام “اوررنگ نو چینل کی انتظامیہ نےپاکستان میں اور پاکستان سے باہرموجود اپنے تمام قائین وناظرین ،اپنے تمام

... مزید پڑھیے

تعلیم

بی اے،بی کام ریگولروپرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 23 اپریلسے شروع ہوں گے (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک )ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید شاہد ظہیر زیدی کے مطابق بی اے ،بی کام ریگولروپرائیوٹ اور بی ایس سی (پاس) سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے

... مزید پڑھیے

اے ڈی ایس سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک ) ناظم امتحانات جامعہ کراچی نےکہا ہے کہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن سائنس(اے ڈی ایس) سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا

... مزید پڑھیے

دسویں جماعت کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے

... مزید پڑھیے

کھیل

سندھ گیمز کیلئے تائیکوانڈو کراچی کی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

کراچی( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک)تائیکوانڈو کراچی نے خان لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں 18 ویں سندھ گیمز 2024 کے لیے تائیکوانڈو

... مزید پڑھیے

ہمدرد پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ، مارکیٹنگ ڈویژن کی ٹیم ٹائیگرزکی فتح

کراچی (نمائندہ رنگ نو )بانی ہمدرد پاکستان اور ملک وقوم کے ممتاز سماجی رہنما اور مدبرشہید حکیم محمد سعیدکے یوم ولادت ۹جنوری کی

... مزید پڑھیے

قومی کرکٹ ٹیم ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال میچ کھیلے گی

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں آسٹریلیا کیے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال

... مزید پڑھیے

تجارت

کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ

... مزید پڑھیے

نئے سال میں بھی سکھ کا سانس نہیں ملے گا ،عوام پرگیس بم گرانے کی تیار ی

اسلام آبا د(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )نگران حکومت نے نئے سال میں بھی غریب عوام کو سکھ کا سانس نہ لینے کاعندیہ دے دیا ہے ۔2024 کے

... مزید پڑھیے

ہفتہ وار مہنگائی بدستور 42.60 فیصد کی بلند سطح پر رہی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )قلیل مدتی مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 21 دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے کے دوران بدستور 42.60 فیصد کی بلند سطح پر

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے غزہ

... مزید پڑھیے

بھارت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں5سال کی توسیع کر دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی

... مزید پڑھیے

یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست پر سماعت مئی تک ملتوی

نئی دہلی ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل) دہلی ہائی کورٹ نے آج جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سزائے موت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی،اداکارہ مہوش حیات

لاہور (شوبز ڈیسک ) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ فی الحال شادی کیلئے تیار نہیں لیکن جب بھی شادی کریں گی تو شوبز سے عارضی طور پر دوری اختیار کرلیں گی۔

... مزید پڑھیے

مریم نواز اور کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کرتی تھی:اداکارہ صبا فیصل کا انکشاف

لاہور (شوبز ڈیسک ) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اپنی کپڑے کی فیکٹری تھی اور وہ سابقہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے

... مزید پڑھیے

مرد کو خاندانی دباﺅ میں آکر بیوی اور بچوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے،: اداکارہ نشو

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہری دور کی سٹار اداکارہ نشو نے کہا ہے کہ مرد کو خاندانی دباﺅ میں آکر بیوی اور بچوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔اب حال ہی میں

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسکولز کے بعد اسکول وین مافیا (نادیہ احمد)

نادیہ احمد

محکمہ تعلیم کی باربار بدلی جانے وا لی پالیسیوں اور پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانےکے چکروں میں اک بار پھرعوام گھن

... مزید پڑھیے

روداد عید کے آٹھویں دن کی (افروز عنایت)

افروز عنایت

آج عید کا اٹھواں دن ہے، دعوتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ رات کو دعوت سےتھکے ہوئے آئے، صبح نمازوغیرہ سے فارغ ہوکرسوچا تھوڑی دیر آرام 

... مزید پڑھیے

مجھے جنت میں جانا ہے (نگہت فرمان)

نگہت فرمان

 روحا نانا کی بہت ہی لاڈلی وچہیتی تھی روحا کی پیدائش کے دو سال بعد ہی اس کی والدہ کاانتقال ہوگیا تھا ۔والد روحا کی پیدائش سے پہلے ہی شہادت کا

... مزید پڑھیے