نسلہ ٹاور گراؤ

  محمد عابد قیوم خان

            نسلہ ٹاور شہر کراچی کی سب سے بڑی اور اہم گزر گاہ یعنی مین شاہراہ فیصل پر واقع ہے جو کہ غیر قانونی تعمیرات میں سے ایک ہے۔

گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے نہ صرف اسے گرانے کا حکم دیا بلکہ اپنے ریمارکس میں یہاں تک کہہ دیا کہ بم سے اڑادو، پورے شہر کی مشینری لگادو مگر ہر حال میں نسلہ ٹاور گراؤ ۔ عدالتی حکم پر ایک ہفتے کے اندر اندر عمارت گرانے کی پوری کوششیں جاری ہیں ۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے بالکل ایسے ہی ایک کیس میں اسلام آباد کے حیات ہوٹل (جو کہ عمران خان کے دوست حفیظ پاشا کی ملکیت ہے) کو گرانے کے بجائے اس پر جرمانہ کرکے لیز کرنے کا حکم صادر فرمایا لیکن کراچی کے شہریوں کے لئے دوہرایا معیار سمجھ سے بالاتر ہے ۔ بالکل اسی طرح عدالت عظمیٰ نے بنی گالا میں ایک طرف چھوٹے گھروں کو گرانے کا حکم دیا تو دوسری طرف عمران خان کی ملکیت کو تحفظ فراہم کیا جبکہ دونوں ہی تعمیرات غیر قانونی تھیں مگر فیصلہ یکسر مختلف ۔ اسی طرح بحریہ ٹاؤن کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے جبکہ شہر کراچی کے غریب باسیوں کو دوہرے عذاب سے گزرنا پڑتا ہے، جن لوگوں نے ایک ایک پائی جمع کرکے زندگی بھر کی جمع پونجی سے یہ جگہ خریدی اور جس کی تمام دستاویزات بھی موجود ہیں وہ اب کہاں جائیں گے؟ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ پہلے انہیں متبادل جگہ فراہم کی جاتی اس کے بعد یہ ٹاور مہندم کیا جاتا ،جس طرح سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے لیاری ایکسپریس وے کی زد میں آنے والے تمام مکینوں کو علیحدہ کالونیاں بنا کران میں جگہ دی تھی ،جن میں مشرف کالونی،ماڑی پور اور تیسر ٹاؤن کے علاقے شامل ہیں ۔ متاثرین کو معاوضہ دئیے بغیر عمارت گرانا کہاں کا انصاف ہے؟ اور یوں کہہ دینا کہ’’ ہمارا معاوضے سے کوئی تعلق نہیں یہ بلڈر کا معاملہ ہے‘‘ ارے بھئی اگر بلڈر تک آپ نہیں پہنچ سکتے یا پہنچنا نہیں چاہتے تو یہ لوگ بے چارے اس تک کیسے پہنچیں گے؟ آج نیسلہ ٹاور کےمتاثرین سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں اور جواب میں مظلوموں کی داد رسی کے بجائے ان پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جارہا ہے ۔

سوال تو یہ ہے کہ جب غیر قانونی جگہ کی الاٹمنٹ ہورہی ہوتی ہے یا ایسی جگہوں پر تعمیرات ہوتی ہیں تو اس وقت عدالتیں کیوں خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی ہیں ؟ اور اچانک دس دس بیس بیس سال بعد انہیں غیر قانونی زمین پر تعمیرات نظر آنے لگتی ہیں اور یہ بسے ہوئے شہروں کو گرانے کا حکم دے دیتی ہیں۔ _ اگر چیف جسٹس شہر کراچی کے لئے واقعی سنجیدہ ہیں تو شہریوں کی بنیادی ضروریات کی راہ میں حائل مختلف رکاوٹوں کو دور کرنے اور انہیں بنیادی حقوق دلانے کے لئے پھُرتی دکھائیں ۔ کے الیکٹرک (جو شہریوں پر عذاب کی صورت اووَر بلنگ، لوڈ شیڈنگ اوراپنی نا اہلی کے باعث شہریوں کے جان و مال کا دشمن بنا ہوا ہے ) کے خلاف مقدمہ کو چھ سال کا عرصہ گزرگیا مگر یہ کیس آج بھی زیر التوا ہے ۔

شہر کی آبادی تین کروڑ تک پہنچ گئی مگر مردم شماری میں اب بھی آدھی آبادی گنی جاتی ہے جس کی وجہ سے وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن ہی نہیں ہے اس حوالے سے عدالت میں کیس موجود ہے مگر اس پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوتی ۔ اسی طرح شہری پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت تک سے محروم ہیں اور پانی ٹینکرز مافیا سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں ۔ اس حوالے سے کے فور منصوبہ کیس کی کوئی سماعت نہیں ہوتی ۔

دنیا کے کسی مہذب معاشرے میں اس طرح کے انسان دشمن اور غریب دشمن فیصلے نہیں ہوتے اور جن کی حکومت میں یہ سب کچھ ہورہا ہے وہ دنیا کے سب سے تہذیب یافتہ انسان جناب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی اور ان کی قائم کردہ ریاست مدینہ منورہ کا حوالہ دیتے ہیں مگر عملاً یہ معاشرے کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش سے قبل کے مدینہ (یثرب) کے دور کی طرف لے جارہے ہیں جو معاشرہ بلا شبہ انتہائی پستی کا شکار تھا ۔

شہر شہر کی خبریں

انارکلی دھماکہ،پولیس کے سرچ آپریشن میں 18مشتبہ افراد کو حراست میں

لاہور(ویب ڈیسک) انارکلی دھماکے کے تناظر میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن میں 18مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ

... مزید پڑھیے

ٗہم اہل کراچی کے حق پر مبنی مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ٗحافظ نعیم الرحمن

کراچی(نمائندہ رنگ نو)کالےبلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر تیز ہواؤں اور گردوغبار کے طوفان کےباوجود دھرنا بائیسویں

... مزید پڑھیے

گھریلو صارفین گیس سے محروم ہیں: رحمت خان وردگ

کراچی(ویب ڈیسک)تحریک استقلال کےمرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہےکہ معززاعلی عدالتوں کو انڈسٹری اونرز کو گیس فراہمی

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم سائنس گروپ کے طلبا وطالبات اسکروٹنی فارم 18فروری تک جمع کرواسکتے ہیں (تعلیم)

کراچی (تعلیم ٖڈیسک) ثانوی تعلیمی بورڈ، جماعت نہم سائنس گروپ کے طلبا وطالبات اسکروٹنی فارم 18فروری تک جمع کرواسکتے ہیں۔

... مزید پڑھیے

جامعہ کراچی:ایم بی بی ایس سیکنڈ،تھرڈپروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم بی بی ایس سیکنڈ،تھرڈپروفیشنل

... مزید پڑھیے

کراچی :ثانوی تعلیمی بورڈ نے نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت نہم سائنس گروپ (ایس ایس سی پارٹ ون) کے سالانہ امتحانات برائے

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی: انڈر 13اور انڈر 16ٹورنامنٹس معطل کردئیے گئے

کراچی(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی اور ملتان میں جاری نیشنل انڈر13اور نیشنل انڈر 16ٹورنامنٹس

... مزید پڑھیے

ایشز سیریز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو اننگز اور14 رنز سے ہراددیا

میلبورن (اسپورٹس ڈیسک)ایشزسیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو اننگز اور 14 رنز سے ہرادیا۔

... مزید پڑھیے

انٹرنیشنل ا سکواش ٹورنامنٹ 22 مارچ سے شروع ہوگا

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ بائیس مارچ سے لاہور میں شروع ہوگا، جس میں ملکی اور غیر ملکی مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ

... مزید پڑھیے

تجارت

بیکریوں، ریستورانوں، کیٹررز، میٹ شاپ پر 17فیصد سیلزٹیکس لگے گا:‘ ایف بی آر

لاہور (ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ترمیمی فنانس ایکٹ 2022 کے حوالے سے بیکریوں،ریسٹورنٹ اور دیگر اشیا ء پر 17

... مزید پڑھیے

حکومتی اقدامات ناکام،حالیہ ہفتے 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)حکومت کے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات ناکام،حالیہ ہفتے میں 16 اشیائے ضروریہ کی

... مزید پڑھیے

اسٹیٹ بینک پیر 3 جنوری کو تعطیل کے باعث بند رہے گا

کراچی(تجارت ڈیسک)اسٹیٹ بینک 3 جنوری 2022 بروز پیر کو ’بینک تعطیل‘ کے موقع پر عوام سےلین دین کے لیے بند رہے گا۔

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

طالبان کا کپڑوں کی دکانوں میں ر کھے مجسموں کا سر قلم کرنے کا حکم

ہرات(ویب ڈیسک)امارت اسلامیہ افغانستان میں کپڑوں کے دکانداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ لباس آویزاں کرنے والی ڈمیز کے سر قلم کردیئے

... مزید پڑھیے

سرینگر، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شوپیان میں تین کشمیری نوجوان شہید

سرینگر (ویب ڈیسک )غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی

... مزید پڑھیے

افغانستان کی امداد کیلئے 600 ملین ڈالر کا ہدف مکمل ہوگیا، اقوام متحدہ

جنیوا (ویب ڈیسک )اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کی امداد کیلئے اس کی حالیہ اپیل کا 600 ملین ڈالر کا ہدف مکمل ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹ

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

اداکارعائزہ خان کا دانش تیمور کے ساتھ پیار بھرا بولڈ فوٹو شوٹ

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر، اداکار دانش تیمور کے ساتھ کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔عائزہ خان نے

... مزید پڑھیے

شرمیلا فاروقی نے بھی میری بے عزتی کی ہے، اداکارہ نادیہ خان

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ وٹی وی میزبان نادیہ خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے ان

... مزید پڑھیے

اداکاررہ صبا قمر اور احسن خان بھی تو جھوم پر جھومنے لگے

کراچی (شوبز ڈیسک) کوک اسٹوڈیو کے 14 ویں سیزن کا آغاز گذشتہ ہفتے گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال نے توجھوم کلام سے کیا۔

... مزید پڑھیے

دسترخوان

ڈبہ پیک کھانے

 

عظمیٰ ابونصرصدیقی

حالیہ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ پہلےسے تیارشدہ کھانےنہ صرف موٹاپے کا باعث بنتے ہیں بلکہ یہ صحت کےلیے بھی نقصان

... مزید پڑھیے

اسپائسی فش اسٹکس

قرة العین
اجزا
مچھلی کے فلے۔۔ 500 گرام

... مزید پڑھیے

بلاگ

ہم صبح انقلاب کے ماتھے کی روشنی (اسماء معظم )

اسماء معظم

سندھ اسمبلی کے سامنے بلدیاتی قانون کے خلاف 31دسمبرسےشروع ہو نے والا دھرنا آ ج 22ویں دن میں داخل ہوچکا ھے۔

... مزید پڑھیے

کراچی کیلئے سوچو اور اٹھو (فرح مصباح )

فرح مصباح 

میں کراچی کی ایک رہائشی ہوں۔ اسے روشنیوں کا شہربھی کہا جاتا ہےآج کل سردیوں میں تو مجھے یہ  روشنیوں کا شہر لگ رہا

... مزید پڑھیے

بے حسی پرانسانیت کا نوحہ (کرن وسیم )

کرن وسیم ۔۔۔۔۔

 لکی ون شاپنگ مال کی تیسری منزل سےخودکشی کرنیوالا کراچی کا تعلیم یافتہ جوان ، کراچی یونیورسٹی سے میتھ میٹکس میں بی ایس

... مزید پڑھیے