مسکان پرویز
جنت نظرحسن و بے مثال کی وادی کشمیرجہاں بلند و بالا پہاڑ ہوتے ہیں کشمیر جہاں خوبصورت مناظرنظرآتے ہیں لیکن آج وہاں ظلم کا بازار گرم ہے.
وہاں مہکتے پھولوں کی خوشبو نہیں بلکہ بارود کا دھواں دکھائی دیتا ہے .
آج وہاں یتیموں بیواؤں اوربے آسروں کا کوئی سہارا نہیں اور ان کی سسکیاں نظر آتی ہیں۔ آج وہاں ہر گھرسے لاشیں اٹھائی جارہی ہیں ۔ آج وہاں بھارتی ظلم واستبداد زندگی پر غالب آ چکا ہے،مگر پھر بھی کمشیری عوام آزادی کیلئے پر امید ہیں ۔
کچھ اہل ستم کچھ اہل چشم مے خانہ گرانے آئے تھے
دہلیز کو چوم کے چھوڑ گئے دیکھا کہ یہ پتھر بھاری ہے