نورفاطمہ
یکجہتی ایک ایساعمل ہےجو اللہ تعالی کوبہت پسند ہیں اللہ تعالی نےفرمایا باہمی یکجہتی واتحاد واتفاق سےرہا کرو آپس میں متحد ہونے کا سب
سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ کوئی ملک کوئی گروہ کوئی قوم ہم پر وار نہیں کرسکتی کیوں کہ حملہ آور کو پتہ ہوتا ہے کہ ہمارے اورخالی جانوں کا اور بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور سوائے ہمارا مقدر ہوگیباہمی یکجہتی و ہم آہنگی کے ہمیں خود بھی بڑے فائدے ہیں۔
فرض کریں اگر ہم سب مل کر ایک گھرمیں رہتے ہیں توایک دوسرے کےدکھ سکھ میں برابرکے حصےدار ہوتے ہیں اگرگھر میں ہم بیمار ہو جاتے ہیں یا کوئی اور ضرورت پیش آ جاتی ہے تو گھر میں بڑے بزرگ کا ایک مضبوط سہارا رہتا ہے اور کزنز کے ایک ساتھ رہنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔ شادیاں ہوں اور بازار جانا ہو تو بائیک پر لے جاتے ہیں ہمارے اتحاد واتفاق سے معاشرے میں بھی عزت کا مقام ملتا ہے۔
بڑے کزن چھوٹے بچوں کو پڑھائی میں بھیکافی مدد دیتے ہیں سب مل جل کر رہتے ہیں چھوٹے موٹےاختلافات بھی ہو جاتے ہیں یہ سب وقتی ہوتا ہے اللہ نہ کرے کوئی پریشانی آتی ہے تو سب ایک ہو جاتے ہیں بڑے بزرگوں سے بچے ان کے زمانے کی داستانیں اورباتیں سنتے ہیں اور حیرت زدہ ہوتے ہیں کہ ایسا دور بھی گزرا ہے۔
بڑے گھر میں بچوں کو نماز کی تلقین کرتے ہیں اسکول اورمسجد کے لیے حُکمًا اٹھاتے ہیں جس سے بچے کو ایک درست رہتا ہے۔اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے یہ سب "باہمی یکجہتی و ہم آہنگی ہی کی بدولت ہے ۔"