کوئی جماعت عوام کی بات نہیں کررہی ،12جولائی کو دھرنا ہوگا : حافظ نعیم الرحمنٰ

 لاہور(نمائندہ رنگ نو ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران قوم کو مزید کسی اندھی لڑائی میں دھکانہ دیں، دہشت گردی

پرویز مشرف کی ڈالروں کے عوض امریکی جنگ میں شرکت کا نتیجہ تھا۔ دہشت گردی کے اسباب پر غور کرنا ہو گا۔عوام کو تعلیم، صحت دی جائے، نوجوانوں کو روزگار چاہیے۔ فوجی آپریشن عوام اور فوج میں دوریوں کا سبب بنتے ہیں۔ آپریشن عزم استحکام پر قوم کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔ نیشنل الیکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد نہیں ہوا۔ ہمارے ساتھ بیٹھیں گے تو حکمرانوں کو بتائیں گے کہ آپریشن کے کیا نقصانات ہوں گے۔دوستوں کو دشمن اور دشمنوں کو دوست بنانے کی خارجہ پالیسی نہیں چلے گی۔ ضم شدہ قبائلی علاقوں کے عوام کو حق دیا جائے، قوم سے اپیل کرتا ہوں ”حق دو عوام کو“ تحریک کے تحت ہونے والے 12جولائی کے اسلام آباد دھرنا میں بھرپور شرکت کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے باجوڑ پی کے 22میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ہونے والے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر ابراہیم، سیکرٹری جنرل کے پی عبدالواسع، سابقہ ایم این اے صاحبزادہ ہارون الرشید اور جماعت اسلامی کے امیدوارعابد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی سے انتخابی نشان چھن جانے پر ان کی حمایت کی، ہمارا فارم 45پر یکساں موقف ہے۔ تاہم یہ کہنا پڑے گا کہ ان کی حکومت نے بھی قبائلی عوام کے مسائل حل نہیں کیے۔عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں امریکی جنگ میں دھکا دیا، ڈالر حکمرانوں نے ہضم کیے اور عوام کو بدامنی، بے روزگاری کے تحفے دیے گئے۔ حکمرانوں نے ڈالروں کے عوض ڈاکٹر عافیہ تک کو امریکیوں کے ہاتھوں فروخت کر دیا۔ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ کی وجہ سے غیر ملکی ایجنسیوں کی مداخلت عام ہوئی، بھارتی ایجنسی را پاکستان میں لوگوں کو قتل کر رہی ہے، سیکیورٹی ادارے آپریشن کرنے کی بجائے انہیں روکنے کی کوشش کریں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے مذاکرات کریں۔ ہماری دوستی کلمہ کی بنیاد پر ہے، پاکستانیوں نے سالہاسال افغان بھائیوں کی میزبانی کی، افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی نہیں ہونی چاہیے، چند شرپسند عناصر اگر یہ دہشت گردی کر رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ افغانستان کے عوام پاکستان کے دشمن ہیں۔طالبان حکومت سے بات کی جائے۔ جماعت اسلامی ملک میں امن چاہتی ہے۔ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہیں، امن کے قیام کے لیے جماعت اسلامی کا تعاون چاہیے تو ہم کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں ”بنوقابل پروگرام“ کا آغاز کر دیا۔ لاکھوں نوجوانوں کو فری آئی ٹی ٹریننگ دے کر انھیں روزگار کمانے کے قابل بنائیں گے۔ بنو قابل پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک میں وسیع کر کے 10لاکھ نوجوانوں اور ایک لاکھ اساتذہ کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا 12جولائی کا اسلام آباد دھرنا مہنگائی اور ناجائز ٹیکسز کے خلاف ہے، کوئی سیاسی پارٹی عوام کی بات نہیں کر رہی، ہم مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے۔

شہر شہر کی خبریں

رانا خالد محمود قیصرکو ڈاکٹریٹ کی ڈگری مل گئی ، پروفیسر سعید حسن قادری کی مبارکباد

کراچی ( پ ر) معروف شاعر،نقاد،محقق راناخالد محمود قیصرتحقیقی مقالہ مکمل کرنے پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری ایوارڈ کردی گئی ہے ۔رانا خالد محمود

... مزید پڑھیے

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کیہں تیز بارش ،موسم خوش گوار ہوگیا

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بار ش سے موسم خوشگوارہو گیا اور گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا

... مزید پڑھیے

ہمدرد کے تعاون سے 100 بچیوں کی شادی کیلئےجہیز کے سامان کی فراہمی

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ٹیم کراچی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ہمدرد پاکستان کے تعاون سےکم وسائل کے حامل۱۰۰ گھرانوں کی بچیوں کی

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی میٹرک بور ڈنے سالانہ عملی پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری کردیا (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک ) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق نہم و دہم جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے سالانہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات 6جون سے 16

... مزید پڑھیے

بی کام ،بی اے اور بی ایس سی کے ملتوی امتحان کی نئی تاریخوں کااعلان (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹرسید شاہد ظہیر کے مطابق بی کام ،بی اے اور بی ایس سی کے 23 اپریل

... مزید پڑھیے

میٹرک بورڈ سے الحا ق شدہ اسکولوں کی تجدید کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک )میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی تجدیدسال 2024-25 ءاور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کا شیڈول

... مزید پڑھیے

کھیل

کسٹمز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کسٹم کلب نے جیت لیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو )کسٹم انفورسمینٹ اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہونے والا انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کسٹم

... مزید پڑھیے

کسٹم انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیلنج کپ، ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ملیر کامیاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کسٹم انفورسمینٹ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیلنج کپ 2024 کے ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ہیں ۔۔ہاکی

... مزید پڑھیے

قومی کھیل کا فروغ اولین ترجیح ہے، جاوید علی میمن

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) ایچ ای سی  زون ایل انٹر یونیورسٹی ہاکی چیمپئن شپ 2023 24 کا ٹائٹل کراچی یونیورسٹی نے جیت لیا۔

... مزید پڑھیے

تجارت

ایل پی جی کی قیمت میں پچاس روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے

...

... مزید پڑھیے

ملک بھر میں اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر

... مزید پڑھیے

حکومت نے لٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی بھی مہنگی کرنے کا اعلان کردیا

اسلا م آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

حزب اللہ اور حماس کی کارروائیاں ،14اسرائیلی فوجی ہلاک ،بھاری نقصان

غزہ ( خبر ایجنسی،فوٹوفائل)حماس اورحزب اللہ کی کارروائیوں میں 14 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے،حماس کےعسکری ونگ القسام غزہ کے

... مزید پڑھیے

بھارتی انتخابات :حکمران جماعت بی جے پی 293، کانگریس و اتحادیوں کی232نشستیں

نئی دہلی (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل)بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں ہیما مالنی، شتروگن سنہا، راج ببر، کنگنا رناوٹ اور یوسف پٹھان

... مزید پڑھیے

امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا

اقوام متحدہ /رام اللہ (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا۔

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

اداکارہ اشنا شاہ کا حمل کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل دے دیا

کراچی ( شوبز ڈیسک ) اداکارہ اشنا شاہ نے حمل سے متعلق گفتگو کرنے پر صارف کو لاجواب کردیا۔ اشنا شاہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو

... مزید پڑھیے

رمشا اور احد رضا میر کو ایک ساتھ دیکھ کر مداحوں کی چہ میگوئیاں

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ رمشا خان کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر اداکار احد رضا میر کی شرکت کے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔

... مزید پڑھیے

عام سی شکل کی تھی ڈینٹنگ پینٹنگ کے بعد پیاری ہوئی ہوں:اداکارہ صدف کنول

کراچی ( شوبز ڈیسک ) سپر ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے سرجریز کروانے کا انکشاف کیا ہے۔

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

زندگی ماضی، حال اور مستقبل کے آئینے میں (منیبہ عثمان)

منیبہ عثمان

 کائنات ہے آئینہ قدرت کا ہر ذرہ ہے اس میں جلوہ گر

... مزید پڑھیے

 “کوئی بات نہیں  بچہ ہے“ (سلمیٰ نور)

 سلمیٰ نور 

 بچے کہنے کو تو بچے کہلاتے ہیں لیکن یہ بڑے بڑوں کو آگے لگائے رکھنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ بزرگ کہتے ہیں کہ ایک نیانہ سو

... مزید پڑھیے

ہجری سال شروع ہوا چاہتا ہے (ثنا خالد / لاہور)

ثنا خالد /  لاہور

محرم الحرام کے آغاز ہوتے ہی ہم نئے سال میں داخل ہو چکے ہیں۔ نیا سال ہمیں فکرو عمل، کردار سازی، صبح وشام کو غنیمت جاننے اور ہر

... مزید پڑھیے