
راولپنڈی (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی،فوٹو فائل) راولپنڈی میں امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظرڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار
چیمہ نے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 11اکتوبر تک جاری رہے گا، تحریک لیبک پاکستان (ٹی ایل پی)کی جانب سے اسلام آباد مارچ کی کال کے بعد ضلع راولپنڈی میں ہر قسم کے اجتماعات، جلوسوں، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی کا نوٹفیکیشن جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جس پر عملدرآمد 11اکتوبر تک جاری رہے گا نوٹیفکیشن کے مطابق 5 یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر مکمل پابندی عائدہوگی اسلحہ، لاٹھیاں غلیل، بال بیرنگز اور دھماکہ خیز مواد لے جانے پر سخت پابندی ہوگی جبکہ اشتعال انگیز تقاریر اور اسلحے کی نمائش پر بھی سخت کارروائی ہوگی۔
پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹوں کو ہٹانے کی کوشش بھی جرم قرار ہوگی نوٹفیکیشن کے مطابق موٹر سائیکل پر دو افراد کی سواری پر بھی پابندی عائدہوگی لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے حکم نامے کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔




































