نیورمبرگ(ویب ڈیسک)نیورمبرگ بلدیہ نے عمر شریف کا سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردی ہے۔عمر شریف کی میت بیوہ اور سفارتی عملے کے
حوالے کردی گئی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی کمیونٹی اور سفارتی عملہ نے میت کو غسل دیا۔ میت کی پاکستان روانگی کے لئے ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکش مسجد نیورمبرگ میں عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، پاکستانی اور دیگر ملکوں کے شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
اداکارعمر شریف مرحوم کی اہلیہ زریں غزل نے بتایا کہ نیورمبرگ میں عمر شریف کی میت کو پاکستانی شہری امجد علی نے غسل دیا ۔زریں غزل کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے آئی ہوں، (آج )منگل کی فلائٹ کی روانگی کی تیاری ہے